LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
اسرائیلی فوج کے سربراہ کا لبنان میں فیصلہ کن کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد مشکل ضرور ہے لیکن ناممکن نہیں، باقر قالیباف ٹرمپ نے کہا وٹکوف، جیرڈ کشنر دوبارہ ماسکو آنے کیلئے تیار ہیں: ترجمان کریملن صدر ٹرمپ انقرہ میں نیٹو ممالک کے اجلاس میں شرکت کریں گے، وائٹ ہاؤس اوپیک پلس ممالک کا اگست کیلئے تیل کی پیداوار بڑھانے کا فیصلہ امریکی نیوی نے بحیرہ عرب میں لاپتہ اہلکار کی تلاش روک دی گروپ کیپٹن کو شہید کرنے والا ملزم سعد 9 گھنٹوں میں گرفتار کر لیا: آئی جی اسلام آباد وفاقی وزیر احسن اقبال کا دورہ امریکہ: ہیلتھ کیئر اور معاشی ترقی کے لیے سمندر پار پاکستانیوں کو شراکت داری کی دعوت، ٹیلی میڈیسن ماڈل کی تجویز فلسطینی علاقوں پر قبضہ ختم ہونے تک اسرائیل سے تعلقات بحال نہیں ہو سکتے، مصر یمنی فورسز اور حوثیوں کے درمیان جھڑپوں میں 65 اموات کی تصدیق شہید رہبراعلیٰ کے خون کا بدلہ ضرور لیں گے، مشیر ایرانی سپریم لیڈر پشاور: چینی باشندوں کی حفاظت کےلئے فول پروف نظام قائم امریکی صدر کی روسی ہم منصب کو یوکرین جنگ کے حل میں مدد کی پیشکش وعدہ کرتا ہوں شہید امام کے مشن کو جاری رکھوں گا: مسعود پزشکیان ایران اور قطر کے درمیان بحری تجارت 5 ماہ بعد بحال

پنجاب یونیورسٹی گراؤنڈ میں کھیل کے دوران جھگڑے میں نوجوان جاں بحق

Web Desk

5 July 2026

پنجاب یونیورسٹی کے فٹبال گراؤنڈ میں کھیل کے دوران لڑکوں کے درمیان ہونے والے جھگڑے میں ایک نوجوان مکے اور لاتیں لگنے سے جاں بحق ہو گیا ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق یونیورسٹی گیسٹ ہاؤس سے ملحقہ فٹبال گراؤنڈ میں نوجوان فٹبال کھیل رہے تھے کہ اسی دوران کسی بات پر ان کے درمیان تلخ کلامی ہوئی۔ یہ تلخ کلامی دیکھتے ہی دیکھتے شدید جھگڑے میں تبدیل ہو گئی اور لڑکوں نے ایک دوسرے پر مکے اور لاتیں برسانا شروع کر دیں۔ اس دوران ایک نوجوان کے سر پر شدید چوٹ لگی، جو اتنی گہری تھی کہ وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت ریحان گل کے نام سے ہوئی ہے، جو پنجاب یونیورسٹی کے آفیسر محمد یعقوب کا بیٹا تھا۔ واقعے کے فوری بعد یونیورسٹی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلع کیا گیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور واقعے کی باقاعدہ تحقیقات شروع کرتے ہوئے جھگڑے میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔