امریکی نیوی نے بحیرہ عرب میں لاپتہ اہلکار کی تلاش روک دی
Web Desk
5 July 2026
امریکی نیوی حکام نے تصدیق کی ہے کہ بحیرہ عرب میں لاپتہ ہونے والے نیوی اہلکار کی تلاش کا آپریشن باقاعدہ طور پر روک دیا گیا ہے۔
امریکی نیوی کے مطابق یہ اہلکار یکم جولائی کو بحیرہ عرب میں پیش آنے والے ایک ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد سے لاپتہ تھا۔ لاپتہ اہلکار امریکی بحری جہاز “یو ایس ایس جارج ایچ ڈبلیو بش” (USS George H.W. Bush) پر تعینات تھا۔
نیوی حکام کا مزید کہنا تھا کہ واقعے کے فوری بعد بڑے پیمانے پر ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا اور لاپتہ اہلکار کو 102 گھنٹوں تک مسلسل تلاش کیا گیا، تاہم تمام تر کوششوں کے باوجود اس کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔ جس کے بعد اب مزید تلاش روکنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
تیل کی قیمتیں کم رکھنا امریکا کی پہلی ، ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنا دوسری ترجیح ہے: جے ڈی وینس
15 August 2026
انڈونیشیا میں زلزلے سے جانی نقصان پر وزیراعظم کا اظہار افسوس
15 August 2026
آزاد کشمیر الیکشن: نتائج کو’’فارم 47 پلس‘‘ کے نام سے یاد رکھا جائیگا: شرجیل میمن
15 August 2026
نیویارک کی تاریخی پاکستان ڈے پریڈ 42ویں سال میں داخل، بلال سعید پہلی بار میڈیسن ایونیو پر سر بکھیریں گے
15 August 2026
شور پرود کے پہاڑی سلسلے میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن،10 دہشت گرد ہلاک
15 August 2026
آزاد کشمیر میں عوام نے انتشار اور تشدد کی سیاست کو مسترد کر دیا: مریم نواز
15 August 2026
دنیا کے کسی معاشرے نے خواتین کو محکوم رکھ کر ترقی نہیں کی: چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ
15 August 2026
مخالفین کیساتھ ہمیشہ اچھا سلوک کیا، امید نہیں تھی کہ پیپلزپارٹی کی طرف سے شکایت کا موقع ملے گا: نوازشریف
15 August 2026