وزیراعظم کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن اور ڈیفالٹ سے محفوظ ہوا: رانا ثنااللہ
Web Desk
5 July 2026
وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن اور ڈیفالٹ سے محفوظ ہو چکا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی کروانے میں وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے انتہائی اہم کردار ادا کیا ہے، جس پر ایرانی قیادت اور درست فیصلے کرنے والے امریکی حکام بھی مبارکباد کے مستحق ہیں۔
ملاں پور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوامی خدمت اور ترقیاتی منصوبوں پر یقین رکھتی ہے۔ اسی لیے صرف ایک یا ڈیڑھ کلومیٹر سڑکوں کے افتتاح کے بجائے 29.5 کلومیٹر طویل سڑک کی تعمیرِ نو کا منصوبہ مکمل کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے علاقے کے تمام دیہات کو گیس کی سہولت فراہم کرنے اور مقامی آبادی کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹر (ٹی ایچ کیو) سطح کا ہسپتال قائم کرنے کا بھی اعلان کیا۔
مشیر وزیراعظم نے ملکی دفاع اور مسلح افواج کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو دنیا میں عزت اس کی ایٹمی صلاحیت کی وجہ سے حاصل ہے۔ مسلح افواج نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں “معرکۂ حق” میں کامیابی حاصل کی، جسے پوری دنیا نے تسلیم کیا، جبکہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اس شکست کے بعد منہ چھپاتے پھر رہے ہیں۔
سیاسی مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ بعض سیاسی عناصر نے ملک میں گالم گلوچ اور انتقامی سیاست کو فروغ دیا اور ان پر منشیات کا جھوٹا مقدمہ بھی بنایا۔ انہوں نے کہا کہ آج ان کے مخالفین جن مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں، وہ ان کے اپنے اعمال کا نتیجہ ہے۔ رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ ایران پر پابندیاں ختم ہونے اور وہاں سے تیل کی فراہمی بحال ہونے کے بعد عوام کو مہنگائی میں نمایاں کمی کی صورت میں ریلیف دیا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
ہم اعتراف کرنے پر بلاول بھٹو کے مشکور ہیں: ایم کیو ایم کا چیئرمین پی پی کے بیان پر ردعمل
17 November 2026
کراچی کسی کے باپ کی جاگیر نہیں، ہر پاکستانی کو یہاں ترقی میں حصہ لینے کا حق ہے: فاروق ستار
17 November 2026
پرویز الہٰی سے پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
17 November 2026
جامشورو کے گاؤں میں گیسٹرو اور ڈائریا کی وبا پھیل گئی، درجنوں کیسز رپورٹ
17 November 2026
گھریلو ملازمہ فاطمہ ہلاکت کیس، شیری رحمان کا ملزموں کو قرار واقعی سزا کا مطالبہ
17 November 2026
عطا تارڑ طعنے نہ دیں، ہمت ہے تو کہیں پیپلزپارٹی کی ضرورت نہیں: شرجیل میمن
17 November 2026
میر رضا قتل کیس: جے آئی ٹی سربراہ کی اہل خانہ سے ملاقات، تفتیش میں پیشرفت سے آگاہ کیا
17 November 2026
ادویات کی بارکوڈنگ اور سیریلائزیشن لازمی قرار، ڈریپ کا اہم فیصلہ
17 November 2026