گوجرخان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے باپ بیٹا قتل
Web Desk
5 July 2026
پنجاب کے شہر گوجر خان کی یونین کونسل جرموٹ کے گاؤں کینگھر خورد میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے باپ اور بیٹے کو موت کے گھاٹ اتار دیا، جس کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔
گوجر خان پولیس کے مطابق ابتدائی اطلاعات سے معلوم ہوا ہے کہ ملزمان نے آتشیں اسلحے کا استعمال کرتے ہوئے ایک شہری اور اس کے بیٹے پر اندھا دھند فائرنگ کی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کیے۔ دونوں مقتولین کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب سی پی او راولپنڈی حسن مشتاق سکھیرا نے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی انویسٹی گیشن، ایس پی صدر اور اے ایس پی گوجر خان کو فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے پولیس حکام کو حکم دیا ہے کہ واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کی جائیں اور ملوث ملزمان کو جلد سے جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے۔
متعلقہ عنوانات
ایس آئی ایف سی کی ریگولیٹری اصلاحات، کاروباری آسانیوں کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت
23 August 2026
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر میں بارشوں سے جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس
23 August 2026
نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کل سے 28 اگست تک برطانیہ کا سرکاری دورہ کریں گے
23 August 2026
جماعت اسلامی کا 12 ربیع الاول کے بعد ملک گیر ہڑتال کا اعلان
23 August 2026
مہنگی منگوائی گئی چینی سستی برآمدکرنےکی اجازت، قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان
23 August 2026
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ نے نظرثانی اپیل کی جلد سماعت کی درخواست دائر کر دی
22 August 2026
وزیراعظم کی ہدایت پر پاکستان ریلویز کا مزید دو ٹرینیں بحال کرنے کا اعلان
22 August 2026
پیپلز پارٹی کو انتخابات میں لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں دی گئی: وزیراعظم آزاد کشمیر
22 August 2026