پشاور: چینی باشندوں کی حفاظت کےلئے فول پروف نظام قائم
Web Desk
5 July 2026
خیبر پختونخوا میں پن بجلی سمیت مختلف اہم تعمیراتی منصوبوں پر کام کرنے والے چینی باشندوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے پولیس نے ایک فول پروف سکیورٹی نظام قائم کر دیا ہے، جس کے تحت اسپیشل سیکیورٹی یونٹ (SSU) کا پہلا کمانڈ اینڈ کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق یہ اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کنٹرول روم 24 گھنٹے فعال رہے گا، جبکہ اس یونٹ کا پہلا باقاعدہ دستہ پشاور کے باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تعینات کر دیا گیا ہے۔ ایئرپورٹ پر تعینات ایس ایس یو اہلکار چوبیس گھنٹے سکیورٹی خدمات انجام دیں گے۔ اس یونٹ میں شامل افسران اور اہلکاروں کے پہلے بیچ کو چینی باشندوں سے بہتر رابطے کے لیے چینی زبان کا خصوصی کورس بھی کرایا گیا ہے۔
حکام کا مزید کہنا ہے کہ چینی باشندوں سمیت دیگر تمام غیر ملکیوں کی محفوظ آمدورفت کے لیے ایک جامع 28 نکاتی سکیورٹی پلان تیار کیا گیا ہے۔ اس پلان کے تحت وفاقی اداروں کے تعاون سے تعمیراتی منصوبوں تک رسائی کے لیے سخت ایس او پیز (SOPs) مرتب کی گئی ہیں۔ سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول یونٹ چینی باشندوں کے کانوائے (قافلے) کو منصوبے کی جگہ تک مکمل سکیورٹی فراہم کرے گا اور کمپیوٹرائزڈ نظام کے ذریعے کانوائے کی لائیو لوکیشن کو مسلسل مانیٹر کیا جائے گا، جبکہ تمام اضلاع کو بھی بروقت معلومات فراہم کی جائیں گی۔ اس کے علاوہ چینی شہریوں کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ایک فوری ایمرجنسی نمبر بھی فراہم کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ چینی کمپنیاں اس وقت خیبر پختونخوا میں داسو، بھاشا اور مہمند ڈیم سمیت کئی بڑے پن بجلی منصوبوں کی تعمیراتی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ اسی طرح سی پیک (CPEC) کے تحت رشکئی اکنامک زون اور پشاور بی آر ٹی (BRT) جیسے اہم منصوبوں میں بھی چینی ماہرین بطور شراکت دار خدمات انجام دے رہے ہیں، جن کی سکیورٹی کو اب مزید سخت کر دیا گیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
تیل کی قیمتیں کم رکھنا امریکا کی پہلی ، ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنا دوسری ترجیح ہے: جے ڈی وینس
15 August 2026
انڈونیشیا میں زلزلے سے جانی نقصان پر وزیراعظم کا اظہار افسوس
15 August 2026
آزاد کشمیر الیکشن: نتائج کو’’فارم 47 پلس‘‘ کے نام سے یاد رکھا جائیگا: شرجیل میمن
15 August 2026
نیویارک کی تاریخی پاکستان ڈے پریڈ 42ویں سال میں داخل، بلال سعید پہلی بار میڈیسن ایونیو پر سر بکھیریں گے
15 August 2026
راولپنڈی: 6 سالہ لاپتہ حریم کی 10 روز بعد بھی عدم بازیابی، لواحقین کا پولیس کے خلاف احتجاج
15 August 2026
شور پرود کے پہاڑی سلسلے میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن،10 دہشت گرد ہلاک
15 August 2026
آزاد کشمیر میں عوام نے انتشار اور تشدد کی سیاست کو مسترد کر دیا: مریم نواز
15 August 2026
ماڈل ارشد چائے والا کا پاسپورٹ ایک سال بعد بھی تجدید نہ ہوا، عدالت نے جواب طلب کرلیا
15 August 2026