ایران اور قطر کے درمیان بحری تجارت 5 ماہ بعد بحال
Web Desk
5 July 2026
قطر کے دارالحکومت دوحہ میں تعینات ایرانی کمرشل اتاشی عباس عبدالخانی کے مطابق، 5 ماہ کے طویل تعطل کے بعد ایران کی دیّر بندرگاہ اور قطر کی الرویس بندرگاہ کے درمیان تجارتی جہازوں کی آمدورفت دوبارہ شروع ہوگئی ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق، دونوں ممالک کے درمیان بحری تجارت کی یہ بحالی دوحہ میں ایرانی اور قطری حکام کے درمیان ہونے والے کامیاب مذاکرات کے بعد عمل میں آئی ہے۔ واضح رہے کہ یہ دونوں بندرگاہیں خلیجی ممالک کے درمیان علاقائی اور تجارتی سرگرمیوں کے لیے انتہائی اہم کردار ادا کرتی ہیں، تاہم ایران کی دیّر بندرگاہ چار ماہ تک جاری رہنے والی جنگ کے دوران متعدد بار حملوں کا نشانہ بنی تھی جس کے باعث تجارتی سرگرمیاں معطل ہو گئی تھیں۔
رپورٹ کے مطابق، گزشتہ ماہ تہران اور واشنگٹن کے درمیان طے پانے والے ایک عبوری معاہدے کے تحت جنگ بندی پر اتفاق کیا گیا تھا، جس کے بعد خلیج میں جنگ سے پہلے والی بحری تجارتی سرگرمیوں کو بحال کرنے کا اہم فیصلہ کیا گیا۔ اگرچہ خلیج فارس میں جہازوں کی آمدورفت اب بھی مکمل طور پر معمول پر نہیں آ سکی ہے اور بعض بحری راستوں پر اب بھی کشیدگی برقرار ہے، تاہم اس سفارتی پیش رفت کو تجارتی سرگرمیوں کی بحالی کے لیے ایک مثبت قدم قرار دیا جا رہا ہے۔
متعلقہ عنوانات
تیل کی قیمتیں کم رکھنا امریکا کی پہلی ، ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنا دوسری ترجیح ہے: جے ڈی وینس
15 August 2026
انڈونیشیا میں زلزلے سے جانی نقصان پر وزیراعظم کا اظہار افسوس
15 August 2026
آزاد کشمیر الیکشن: نتائج کو’’فارم 47 پلس‘‘ کے نام سے یاد رکھا جائیگا: شرجیل میمن
15 August 2026
نیویارک کی تاریخی پاکستان ڈے پریڈ 42ویں سال میں داخل، بلال سعید پہلی بار میڈیسن ایونیو پر سر بکھیریں گے
15 August 2026
شور پرود کے پہاڑی سلسلے میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن،10 دہشت گرد ہلاک
15 August 2026
آزاد کشمیر میں عوام نے انتشار اور تشدد کی سیاست کو مسترد کر دیا: مریم نواز
15 August 2026
دنیا کے کسی معاشرے نے خواتین کو محکوم رکھ کر ترقی نہیں کی: چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ
15 August 2026
مخالفین کیساتھ ہمیشہ اچھا سلوک کیا، امید نہیں تھی کہ پیپلزپارٹی کی طرف سے شکایت کا موقع ملے گا: نوازشریف
15 August 2026