لاہور میں ٹرین کی زد میں آکر 34 سالہ شخص جاں بحق ہوگیا
Web Desk
5 July 2026
صوبائی دارالحکومت کے علاقے گلبرگ میں ٹرین کی زد میں آکر ایک 34 سالہ شخص موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق یہ دلخراش واقعہ گلبرگ تھری میں سوئی گیس آفس کے قریب پیش آیا، جہاں ایک نوجوان ریلوے پھاٹک عبور کرنے کی کوشش کر رہا تھا کہ اچانک تیز رفتار ٹرین کی زد میں آ گیا۔ ٹرین کی ٹکر اتنی شدید تھی کہ نوجوان موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کے اہلکار فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 34 سالہ نسیم ولد علی کے نام سے ہوئی ہے۔ ریسکیو ٹیم نے ضروری کارروائی کے بعد لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا ہے، جبکہ متعلقہ اداروں نے واقعے کی مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔
متعلقہ عنوانات
کوئی بھی ادارہ قانون کے عطا کردہ اختیارات سے تجاوز نہیں کرسکتا، وفاقی ٹیکس محتسب
5 July 2026
شہر قائد میں پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے 2 نوجوان زخمی
5 July 2026
شاہراہ قراقرم ایک بار پھر بند ہوگئی
5 July 2026
رہنما اے این پی کے گھر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ
5 July 2026
’لاہور میں غیر ملکی خواتین سے متعلق کیس میں ملوث کسی بھی شخص کو معافی نہیں ملے گی‘
5 July 2026
اعزازی ڈپٹی کمشنر بننے والی تھیلیسیمیا کی مریضہ منیبہ مقصود انتقال کر گئیں
5 July 2026
عارف والا: اوباش ملزم کی 6 سالہ بچے کے ساتھ مبینہ زیادتی
5 July 2026
ایم کیوایم کا وفاقی کابینہ کے اگلے اجلاس میں احتجاج کا فیصلہ
5 July 2026