LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
تیل کی قیمتیں کم رکھنا امریکا کی پہلی ، ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنا دوسری ترجیح ہے: جے ڈی وینس انڈونیشیا میں زلزلے سے جانی نقصان پر وزیراعظم کا اظہار افسوس آزاد کشمیر الیکشن: نتائج کو’’فارم 47 پلس‘‘ کے نام سے یاد رکھا جائیگا: شرجیل میمن نیویارک کی تاریخی پاکستان ڈے پریڈ 42ویں سال میں داخل، بلال سعید پہلی بار میڈیسن ایونیو پر سر بکھیریں گے شور پرود کے پہاڑی سلسلے میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن،10 دہشت گرد ہلاک آزاد کشمیر میں عوام نے انتشار اور تشدد کی سیاست کو مسترد کر دیا: مریم نواز دنیا کے کسی معاشرے نے خواتین کو محکوم رکھ کر ترقی نہیں کی: چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ مخالفین کیساتھ ہمیشہ اچھا سلوک کیا، امید نہیں تھی کہ پیپلزپارٹی کی طرف سے شکایت کا موقع ملے گا: نوازشریف مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت کا اجلاس شروع، آزادکشمیر میں حکومت سازی پر غور بھارتی حکام نے میرواعظ عمر فاروق کو ایک بار پھر گھر میں نظر بند کردیا لبنانی حکومت فوج کو اسرائیلی دباؤ میں لانے کی کوشش کر رہی ہے: حزب اللہ انڈونیشیا میں 7.7 شدت کا زلزلہ، سونامی کا خطرہ ٹل گیا، 20 افراد جاں بحق وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کو ہر ممکن امداد فراہم کرنے کی ہدایت آسمان کی طرف دیکھ رہا ہوں، بے گناہ لوگ جیلوں میں قید ہیں: شیخ رشید امریکا ایران مذاکرات میں ڈیڈ لاک، عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

فلسطینی علاقوں پر قبضہ ختم ہونے تک اسرائیل سے تعلقات بحال نہیں ہو سکتے، مصر

Web Desk

5 July 2026

مصر نے دوٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے فلسطینی علاقوں سے مکمل قبضہ ختم ہونے تک اسرائیل سے تعلقات کی بحالی سے صاف انکار کر دیا ہے۔

مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے اپنے ایک اہم بیان میں واضح کیا ہے کہ جب تک فلسطینی علاقوں پر ناجائز اسرائیلی قبضہ برقرار ہے، تب تک اسرائیل کے ساتھ تعلقات کسی صورت معمول پر نہیں آ سکتے۔ انہوں نے زور دیا کہ مشرقِ وسطیٰ میں اس وقت تک پائیدار امن قائم ہو سکتا ہے اور نہ ہی حقیقی استحکام آ سکتا ہے، جب تک ایسا منصفانہ امن قائم نہ ہو جو قبضے کا خاتمہ کرے، جاری جارحیت کو روکے، حق داروں کو ان کے بنیادی حقوق دلائے اور خطے میں سب کے لیے سلامتی کو یقینی بنائے۔

صدر عبدالفتاح السیسی کا مزید کہنا تھا کہ عوامی سطح پر بھی اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی بحالی اسی صورت ممکن ہے جب فلسطین کا مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل ہو۔ انہوں نے واضح کیا کہ مشرقِ وسطیٰ کے دیرینہ تنازعات کا واحد حل اسرائیل اور فلسطین کے درمیان ایک جامع اور منصفانہ امن معاہدے میں ہی مضمر ہے، کیونکہ صرف ایک منصفانہ امن ہی خطے کے تمام عوام کو مستقل امن، استحکام اور خوشحالی کے ساتھ زندگی گزارنے کا حقیقی موقع فراہم کر سکتا ہ