5 روز کی گراوٹ کے بعد سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
Web Desk
2 July 2026
ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں گزشتہ پانچ روز سے جاری گراوٹ کا سلسلہ بالاخر ٹوٹ گیا ہے اور آج قیمتوں میں ایک بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا 91 ڈالر مہنگا ہو کر 4063 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا، جس کے گہرے اثرات مقامی صرافہ بازار پر بھی مرتب ہوئے ہیں۔ آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق، مقامی مارکیٹ میں 24 قیراط فی تولہ سونا 9100 روپے کے نمایاں اضافے کے بعد 4 لاکھ 28 ہزار 736 روپے کا ہو گیا ہے، جبکہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 7802 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 67 ہزار 572 روپے تک پہنچ گیا ہے۔ سونے کے ساتھ ساتھ چاندی کی قیمتوں میں بھی تیزی دیکھی گئی ہے، جہاں 24 قیراط فی تولہ چاندی کی قیمت 203 روپے کے اضافے سے 6 ہزار 445 روپے ہو گئی ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز
24 August 2026
ایرانی کرنسی نئی امریکی پابندیوں کے باعث تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی
24 August 2026
سونا مسلسل تیسرے روز بھی ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر: فی تولہ قیمت میں 5 ہزار 700 روپے کا اضافہ
22 August 2026
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوران منفی رجحان
22 August 2026
وفاقی حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر ڈیلرز مارجن میں اضافہ کر دیا
21 August 2026
عالمی و مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ
21 August 2026
پاکستان میں پہلا ڈی پی آر پروگرام متعارف، جدید مالیاتی نظام کی جانب اہم پیش رفت
21 August 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز
21 August 2026