LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
آئی ایم ایف کا شکنجہ مزید سخت: 11 نئی شرائط عائد، پاکستان کی 2027 تک اصلاحات مکمل کرنے کی یقین دہانی حج فلائٹ آپریشن میں تیزی، مزید 3510 عازمین آج سعودی عرب روانہ ہوں گے امریکا کا تجارتی جہاز پر قبضہ،ایران نے اقوام متحدہ میں شکایت درج کروا دی عالمی سفارت کاری کا مرکز اسلام آباد: ایران امریکہ مذاکرات کے لیے ریڈ زون سیل سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو مزید 1 ارب ڈالر کے فنڈز موصول پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر تیزی کا رجحان خیبرپختونخوا کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی ٹرمپ مذاکرات کی میز کو ہتھیار ڈالنے میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں: باقر قالیباف ایران سے ہونے والا معاہدہ جلد اور اوباما دور کے معاہدے سے بہتر ہوگا: امریکی صدر اسرائیل اور لبنان کے درمیان امن مذاکرات جمعرات کو واشنگٹن میں ہوں گے ریڈ زون کے اداروں میں 21 اپریل کو ورک فرام ہوم کا فیصلہ : نوٹیفکیشن جاری ایرانی وفد کا امریکاسے مذاکرات کیلیے اسلام آبادآنے کاامکان، برطانوی نیوزایجنسی ایرانی رہنماعقلمندہیں توایران کا مستقبل تابناک ہوسکتاہے، امریکی صدر مذاکرات سے خطے میں امن کوفروغ ملے گا، ڈارکا ایرانی وزیرخارجہ سے رابطہ مذاکرات میں بریک تھروہواتوایرانی قیادت سے ملاقات کرنا چاہوں گا، ٹرمپ

سردیوں میں مدافعت بڑھانے والی 5 بہترین غذائیں جو بیماریوں سے بچائیں

Web Desk

22 November 2025

سردیوں میں انسانی جسم کی مدافعت تقریباً 35 فیصد کم ہو جاتی ہے، جس سے نزلہ، کھانسی اور فلو کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔ نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ چند قدرتی غذائیں اور گرم مشروبات اس کمی کو مؤثر طور پر دور کر سکتے ہیں۔

وہ لوگ جو سردیوں میں گُڑ، تل، دلیہ، خشک میوے اور وٹامن C والے پھل استعمال کرتے ہیں، ان میں بیماریوں کے کیسز 40 فیصد تک کم دیکھے گئے ہیں۔

گُڑ اور تل کا حلوہ جسم کو فوری حرارت دیتا ہے، خون میں آئرن بڑھاتا ہے اور سانس کی نالی کو مضبوط رکھتا ہے۔ خشک میوہ جات جیسے بادام، اخروٹ اور کاجو دماغی کارکردگی بہتر کرتے ہیں اور سوجن کو کم کرتے ہیں۔

اسی طرح ادرک اور شہد والی چائے مدافعت بڑھانے کے ساتھ گلے اور سانس کی تکلیف میں بھی آرام دیتی ہے۔ دلیہ / اوٹس دیرپا توانائی فراہم کرتے ہیں، نظام ہاضمہ مضبوط کرتے ہیں اور دل کی صحت کے لیے مفید ہیں۔ گاجر، مالٹا اور مچھلی وٹامن A اور C سے بینائی اور جلد بہتر کرتے ہیں اور اومیگا 3 سے دل اور دماغ محفوظ رہتے ہیں۔

سردیوں میں وٹامن D کی کمی بھی عام ہے، جو ہڈیوں اور مدافعت پر اثر ڈال سکتی ہے۔ ماہرین نے مشورہ دیا ہے کہ روزانہ سورج کی روشنی لیں اور وٹامن D والے سپلیمنٹس یا غذا جیسے انڈے، دودھ اور مچھلی استعمال کریں۔

مزید یہ کہ سردیوں میں پانی کی کمی بھی ایک عام مسئلہ ہے۔ لوگ کم پانی پیتے ہیں، جس سے جلد خشک، گردے کمزور اور توانائی کم ہو سکتی ہے۔ دن بھر کم از کم 6–8 گلاس پانی پینا ضروری ہے اور جوس یا چائے پانی کا متبادل نہیں ہے۔ گرم پانی یا ہربل چائے پینے سے جسم گرم رہتا ہے اور جلد صحتمند رہتی ہے۔

ماہرین نے والدین اور بچوں کے لیے بھی ہدایت دی ہے کہ حلوہ اور خشک میوہ جات محدود مقدار میں استعمال کریں، شہد نیم گرم پانی میں ملائیں اور بچوں کو بہت زیادہ ٹھنڈے مشروبات نہ دیں۔