LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان کے خلائی سفر میں تاریخی سنگِ میل، پہلا قومی انسانی خلائی مشن روانگی کے قریب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز 28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ سامنے آنے پر دیکھ کر فیصلہ کریں گے: پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر علی ظفر امریکی وزارت خارجہ کی بحرین میں امریکی شہریوں کو دوبارہ وارننگ ایران نے ایک ہفتے میں سب سے زیادہ ڈرون اور میزائل داغے: ٹرمپ سکھ مذہب کے بانی بابا گورو نانک کے 557 ویں جنم دن کی تقریبات کا آج دوسرا روز 8 لاکھ ٹن مزید گندم درآمد کرنے کا فیصلہ، تیسرا عالمی ٹینڈر جاری پاک فوج اور فرنٹیئر کور کے زیرِ اہتمام سوات پریمیئر کرکٹ لیگ سیزن 8 کا شاندار آغاز آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر پر حملے کے بعد لاپتا اردنی ملاح کی تلاش جاری احمد پور شرقیہ: ٹرک اور لوڈر ڈالے میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، ایک زخمی ٹرمپ کے ڈیموکریٹس پر الزامات، ایران کے حملوں اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر سخت مؤقف یوکرین کے معاملے پر روسی صدر پیوٹن امریکا کے دوست نہیں ہیں: جے کلیٹن امریکا اب فاتح طاقت نہیں رہا شکست خوردہ ملک بن چکا ہے: محسن رضائی جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا

روس کی کیف پر بیلسٹک میزائلوں کی بارش، 630 ڈرون داغنے کا دعویٰ

Web Desk

22 October 2026

امریکی ثالثی میں امن مذاکرات کی بحالی کی کوششوں کے باوجود روس اور یوکرین کے درمیان جنگ میں شدید تصادم دیکھنے میں آیا ہے، جہاں روس نے یوکرینی دارالحکومت کیف پر بیلسٹک میزائلوں کی بارش کی، جبکہ یوکرین نے جواب میں ماسکو کی جانب 630 ڈرونز داغنے کا دعویٰ کیا ہے۔

یوکرینی صدر وولودی میر زیلنسکی کے مطابق روس نے تین مختلف مرحلوں میں کم از کم 21 بیلسٹک میزائل داغے، جن میں سے تین میزائل کلسٹر بموں سے لیس تھے۔ ان حملوں میں یوکرین کے 12 مختلف علاقوں کو نشانہ بنایا گیا؛ دارالحکومت کیف میں 2 افراد ہلاک اور بچوں سمیت 34 زخمی ہوئے۔ علاوہ ازیں، خارکیف کے قریب لوزووا میں ایک بازار پر حملے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 36 زخمی ہوئے، جبکہ دنیپروپیٹرووسک میں بھی ایک شخص ہلاک ہوا۔

دوسری جانب، روسی حکام کے مطابق ماسکو کی سمت آنے والے اکثر یوکرینی ڈرونز کو فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا، تاہم دارالحکومت کے قریب 2 افراد زخمی ہوئے۔ اس کے علاوہ سرحدی علاقے بیلگورود میں یوکرینی ڈرون حملے سے ایک شخص ہلاک اور ایک شدید زخمی ہوا۔ دونوں ممالک کی جانب سے ایک دوسرے پر کیے جانے والے ان شدید حملوں سے خطے میں کشیدگی انتہائی اعلیٰ سطح پر پہنچ گئی ہے۔