LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
مریم نواز کا بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کرنیوالے سکھ یاتریوں کا خیرمقدم خیبرپختونخوا کیلئے 160 ارب روپے کا ترقیاتی پیکج، صوبے کو 10 ارب روپے جاری موسمیاتی تبدیلی ہماری تہذیب اور تاریخی ورثے کیلئے بڑا خطرہ بن چکی: مصدق ملک میرعلی سے دہشت گردوں کا چھپایا گیا اسلحہ اور بارودی مواد کا بڑا ذخیرہ برآمد مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن 12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس

امریکی صدر ٹرمپ کی معاشی کارکردگی کی منظوری کی شرح تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی

Web Desk

22 October 2026

امریکی وسط مدتی (Midterm) انتخابات سے چند روز قبل شائع ہونے والے ایک نئے سروے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی معاشی کارکردگی کی منظوری (Approval Rating) کی شرح تاریخی سطح پر کم ہو گئی ہے۔

معروف امریکی ادارے سی این بی سی (CNBC) کی جانب سے جاری کردہ ‘آل امریکا اکنامک سروے’ کے نتائج کے مطابق 65 فیصد امریکی شہری صدر ٹرمپ کی معاشی پالیسیوں اور کارکردگی سے شدید ناخوش ہیں۔ سروے میں شامل 80 فیصد افراد نے امریکی معیشت کو اوسط یا ابتر قرار دیا۔ ووٹرز کی سب سے بڑی تشویش ملک میں بدعنوانی، خوراک، پیٹرولیم مصنوعات اور رہائش کی مسلسل بڑھتی ہوئی قیمتیں ہیں۔

سروے میں یہ اہم بات بھی سامنے آئی ہے کہ کانگریس پر کنٹرول حاصل کرنے کی دوڑ میں اپوزیشن جماعت ڈیموکریٹس کو 52 فیصد حمایت حاصل ہو چکی ہے، جبکہ صدر ٹرمپ کی حکمراں جماعت ریپبلکنز کی حمایت 45 فیصد بتائی گئی ہے۔ معاشی مسائل اور مہنگائی کو آنے والے انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کے لیے بڑا چیلنج قرار دیا جا رہا ہے۔