پی ٹی آئی کی پارلیمانی سیاست میں گنڈا پور کی واپسی، مذاکراتی عمل میں صوبے کا نمائندہ نامزد کرنے کا فیصلہ
Web Desk
22 October 2026
پاکستان تحریک انصاف (PTI) خیبر پختونخوا کی صوبائی پارلیمانی پارٹی کے اہم اجلاس کے بعد جاری کردہ اعلامیے میں سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو مرکزی مذاکراتی عمل میں صوبے کا نمائندہ نامزد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق سہیل آفریدی خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ اور جنید اکبر پارٹی کے صوبائی صدر ہیں، جبکہ گزشتہ اجلاس میں ان عہدوں پر کسی قسم کی تبدیلی پر بات نہیں ہوئی تھی۔ پارلیمانی پارٹی نے مرکزی سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کے حالیہ بیان اور ٹوئٹ پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان سے نوٹس لینے اور سلمان اکرم راجہ سے اپنا بیان واپس لے کر معذرت کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس کے ساتھ ہی اعلامیے میں 11 اکتوبر کو صوبے میں نافذ کیے گئے گورنر راج اور ایمرجنسی کو غیر آئینی و غیر قانونی قرار دیتے ہوئے اسے سیاسی انتقام کا شاخسانہ کہا گیا ہے۔
پارلیمانی پارٹی نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی، اسپیکر بابر سلیم سواتی اور دیگر کارکنوں کی گرفتاریوں اور مبینہ اختفا پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے عالمی برادری اور عدالتوں سے ان کی بازیابی کے لیے کردار ادا کرنے کا اپیل کی ہے۔ علاوہ ازیں بانی چیئرمین اور ان کی اہلیہ کی رہائی کے لیے آئینی و قانونی احتجاجی لائحہ عمل بنانے کا مطالبہ کیا گیا۔ اعلامیے میں قبائلی اور بندوبستی اضلاع میں قائم ‘ایریا ریپریزنٹیٹو ڈویلپمنٹ کونسلز’ کے نئے انتظامی ڈھانچے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر تحریک چلانے اور آئینی و جمہوری حقوق کے لیے جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
متعلقہ عنوانات
امریکی صدر ٹرمپ کی معاشی کارکردگی کی منظوری کی شرح تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی
22 October 2026
ایران میں امریکی ڈالر کی خریداری کے لیے نئے ضوابط نافذ کردیے گئے
22 October 2026
امریکا خاموشی سے مشرق وسطیٰ میں تعینات امریکی فوجیوں میں کمی کر رہا ہے، امریکی ٹی وی کا دعویٰ
22 October 2026
یران اسرائیل پر حملےکیلئے ایٹم بم بنا رہا ہے، نیتن یاہو کا دعویٰ
22 October 2026
حماس دوبارہ جنگ کیلئے تیار ہے، اسے فوجی طاقت کے ذریعے ہی غیر مسلح کیا جاسکتا ہے: اسرائیلی انٹیلیجنس رپورٹ
22 October 2026
کراچی: بین الاقوامی خفیہ ایجنسی کی اطلاع پر آن لائن نیٹ ورک کے شکنجے میں پھنسی بچی کو بچا لیا گیا
22 October 2026
سعودیہ پاکستان ریئل سٹیٹ ایکسپو بزنس کمیونٹی کیلئے گیم چینجر ہے: آصف زرداری
22 October 2026
اسلام آباد میں گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث گروہ بے نقاب، 5 ملزم گرفتار
22 October 2026