LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکی صدر ٹرمپ کی معاشی کارکردگی کی منظوری کی شرح تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی پی ٹی آئی کی پارلیمانی سیاست میں گنڈا پور کی واپسی، مذاکراتی عمل میں صوبے کا نمائندہ نامزد کرنے کا فیصلہ ایران میں امریکی ڈالر کی خریداری کے لیے نئے ضوابط نافذ کردیے گئے امریکا خاموشی سے مشرق وسطیٰ میں تعینات امریکی فوجیوں میں کمی کر رہا ہے، امریکی ٹی وی کا دعویٰ یران اسرائیل پر حملےکیلئے ایٹم بم بنا رہا ہے، نیتن یاہو کا دعویٰ حماس دوبارہ جنگ کیلئے تیار ہے، اسے فوجی طاقت کے ذریعے ہی غیر مسلح کیا جاسکتا ہے: اسرائیلی انٹیلیجنس رپورٹ کراچی: بین الاقوامی خفیہ ایجنسی کی اطلاع پر آن لائن نیٹ ورک کے شکنجے میں پھنسی بچی کو بچا لیا گیا سعودیہ پاکستان ریئل سٹیٹ ایکسپو بزنس کمیونٹی کیلئے گیم چینجر ہے: آصف زرداری اسلام آباد میں گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث گروہ بے نقاب، 5 ملزم گرفتار ٹرمپ کا ایران پر تیل کی قیمتیں بڑھانے اور جھوٹی خبریں پھیلانے کا الزام پٹرول ایک روپے 60 پیسے فی لٹر سستا، ڈیزل مہنگا ہو گیا کرک میں سی ٹی ڈی کا سرچ آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک، ڈی ایس پی سمیت 4 اہلکار شہید جنوبی افریقہ نے دنیا کی طویل ترین مال بردار ٹرین چلانے کا عالمی ریکارڈ قائم کردیا اے آئی پر بڑھتا انحصار، برطانیہ کے بارکلے بینک کا 5 ہزار ملازمین فارغ کرنے کا اعلان آئیسکو کی نجکاری کیلئے 10 قومی و بین الاقوامی فریقین کی پری کوالیفکیشن کی منظوری

یران اسرائیل پر حملےکیلئے ایٹم بم بنا رہا ہے، نیتن یاہو کا دعویٰ

Web Desk

22 October 2026

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے ایک بار پھر ایران کے خلاف انتہائی سخت اور جارحانہ موقف اپنااتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ اس بار اسرائیل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مشورہ کیے بغیر بھی ایران پر حملہ کر سکتا ہے۔

امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوجی افسران کی گریجویشن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نیتن یاہو نے دعویٰ کیا کہ ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے اپنے والد کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے ایٹم بم کی تیاری کے عمل کو دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ ایران کا ایٹمی پروگرام اسرائیل کی سلامتی اور وجود کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے، اور اس دائمی مسئلے کا واحد حل ایران میں موجود حکومت کا تختہ الٹنا ہی ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم نے بتایا کہ انہوں نے فوج اور تمام خفیہ ایجنسیوں کو حکومتِ ایران کے خاتمے کی حکمت عملی پر کام کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بقیہ مقاصد مکمل کرنے کے لیے آمادگی ظاہر کی ہے اور یہ کام اسرائیل کی شراکت سے ہی ممکن ہوگا۔ نیتن یاہو نے ان تمام خبروں کی یکسر تردید کی جن میں کہا گیا تھا کہ اکتوبر کے آغاز میں صدر ٹرمپ نے اسرائیل کو ایران پر حملوں سے روکا تھا۔