LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
یمنی فوج کے 780 فضائی اور فوجی حملے، 512 حوثی باغی ہلاک اور زخمی خوبصورت منظر کی تصویر لیتے امریکی خاتون گہری کھائی میں گر کر ہلاک امارات، قطر سمیت عرب ممالک اور مسلم ورلڈ لیگ کی سعودیہ پر حملوں کی شدید مذمت سعودی اور عراقی وزراء خارجہ کا رابطہ، سکیورٹی بارے تعاون مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال مصر کا یمن کے تنازع کے سفارتی حل کیلئے ہر ممکن کوشش کرنے پر زور روس کی کیف پر بیلسٹک میزائلوں کی بارش، 630 ڈرون داغنے کا دعویٰ امریکی صدر کا ایلون مسک سے رابطہ، یوکرین کیلئے انٹرنیٹ سروس پر پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ چین کے علاقے تبت میں 7 شدت کا زلزلہ، زمین لرز اٹھی، لوگوں میں شدید خوف و ہراس یورپ میں مظاہروں میں شدت: فرانس میں مرکزی طلبہ یونین کی ہفتہ کو احتجاجی ریلیوں کی کال اس بار اسرائیل ٹرمپ سے پوچھے بغیر ایران پر حملہ کرے گا، نیتن یاہو امریکی صدر ٹرمپ کی معاشی کارکردگی کی منظوری کی شرح تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی پی ٹی آئی کی پارلیمانی سیاست میں گنڈا پور کی واپسی، مذاکراتی عمل میں صوبے کا نمائندہ نامزد کرنے کا فیصلہ ایران میں امریکی ڈالر کی خریداری کے لیے نئے ضوابط نافذ کردیے گئے امریکا خاموشی سے مشرق وسطیٰ میں تعینات امریکی فوجیوں میں کمی کر رہا ہے، امریکی ٹی وی کا دعویٰ ایران اسرائیل پر حملےکیلئے ایٹم بم بنا رہا ہے، نیتن یاہو کا دعویٰ

اس بار اسرائیل ٹرمپ سے پوچھے بغیر ایران پر حملہ کرے گا، نیتن یاہو

Web Desk

22 October 2026

اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے ایک بار پھر ایران کے خلاف سخت موقف اپناتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اس بار اسرائیل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے پوچھے بغیر ایران پر حملہ کرے گا۔

اپنے حالیہ بیان میں نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ ایران کی جانب سے اسرائیل کے وجود کو سنگین خطرات لاحق ہیں اور وہ اسرائیل پر حملے کے مقصد سے ایٹم بم تیار کر رہا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انہیں یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ ’کام حتمی انجام تک پہنچانے کے لیے تیار‘ ہیں، جو کہ صرف اسرائیل کی مدد سے ہی ممکن ہوگا۔

اس کے ساتھ ہی نیتن یاہو نے ان تمام خبروں کی یکسر تردید کی کہ اکتوبر کے آغاز میں صدر ٹرمپ نے اسرائیل کو ایران پر حملوں سے روک دیا تھا۔ واضح رہے کہ میڈیا رپورٹس میں یہ دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ اسرائیلی فوج نے 10 اور 11 اکتوبر کو ایران پر حملے کی مکمل تیاری کر لی تھی، لیکن صدر ٹرمپ نے امریکی وسط مدتی انتخابات (Midterms) سے قبل اسرائیل کو اس سے روک دیا تھا۔