مصر کا یمن کے تنازع کے سفارتی حل کیلئے ہر ممکن کوشش کرنے پر زور
Web Desk
22 October 2026
مصر نے یمن تنازع کے پائیدار اور سفارتی حل کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں پائیدار امن صرف سیاسی مذاکرات اور کشیدگی میں کمی کے ذریعے ہی ممکن ہے۔
مصری وزیرِ خارجہ بدر عبدالعاطی اور انٹیلی جنس سربراہ حسن رشاد نے ریاض میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات کی اور انہیں مصری صدر عبدالفتاح السیسی کا خصوصی پیغام پہنچایا۔ مصری حکام نے واضح کیا کہ قاہرہ کی ممکنہ عسکری معاونت صرف سعودی عرب کی سرزمین اور سرحدوں کے دفاع تک محدود رہے گی اور مصر یمن کے اندر کسی حملہ آور فوجی کارروائی کا حصہ نہیں بنے گا، تاہم اس حفاظتی معاونت کی حتمی نوعیت کا تعین ہونا باقی ہے۔ مصر نے حوثیوں سے باب المندب کی اہم بحری گزرگاہ کے قریب قبضے میں لیے گئے علاقوں سے مکمل انخلا اور بحری جہازوں کی آمد و رفت کے تحفظ کا مطالبہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب مصر کا ایک اہم ترین معاشی و مالیاتی شراکت دار رہا ہے، جو مصری مرکزی بینک میں زرمبادلہ جمع کرانے کے ساتھ ساتھ توانائی کی فراہمی میں بھی معاونت فراہم کرتا ہے۔ مصر نے 2015 میں سعودی قیادت میں بننے والے اتحاد میں شمولیت اختیار کی تھی، تاہم اس کا کردار بنیادی طور پر لال سمندر اور بحری راستوں کی حفاظت تک محدود رہا ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان کے خلائی سفر میں تاریخی سنگِ میل، پہلا قومی انسانی خلائی مشن روانگی کے قریب
23 November 2026
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز
23 November 2026
28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ سامنے آنے پر دیکھ کر فیصلہ کریں گے: پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر علی ظفر
23 November 2026
امریکی وزارت خارجہ کی بحرین میں امریکی شہریوں کو دوبارہ وارننگ
23 November 2026
ایران نے ایک ہفتے میں سب سے زیادہ ڈرون اور میزائل داغے: ٹرمپ
23 November 2026
سکھ مذہب کے بانی بابا گورو نانک کے 557 ویں جنم دن کی تقریبات کا آج دوسرا روز
23 November 2026
8 لاکھ ٹن مزید گندم درآمد کرنے کا فیصلہ، تیسرا عالمی ٹینڈر جاری
23 November 2026
پاک فوج اور فرنٹیئر کور کے زیرِ اہتمام سوات پریمیئر کرکٹ لیگ سیزن 8 کا شاندار آغاز
23 November 2026