خوبصورت منظر کی تصویر لیتے امریکی خاتون گہری کھائی میں گر کر ہلاک
Web Desk
22 October 2026
اٹلی کے شمالی پہاڑی علاقے ڈولومائٹس (Dolomites) میں خوبصورت مناظر کی تصویر بنانے کے شوق میں 36 سالہ امریکی سیاح خاتون تقریباً 300 میٹر گہری کھائی میں گر کر ہلاک ہو گئیں۔
اطالوی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا سے تعلق رکھنے والی مشیل الیخاندرا روبیو لیوا (Michelle Alejandra Rubio Leiva) گزشتہ ہفتے اپنے اہل خانہ کے ساتھ فورسیلا پورڈوئی (Forcella Pordoi) کے قریب موجود تھیں۔ وہ کیبل کار اسٹیشن سے ‘ساس پورڈوئی’ کی چوٹی پر واقع مشہور ریسٹورنٹ کی جانب جا رہی تھیں کہ سطح سمندر سے تقریباً 9 ہزار فٹ کی بلندی پر دلکش منظر کو کیمرے میں محفوظ کرنے کے لیے نشان زدہ محفوظ راستے سے ہٹ گئیں۔ اسی اثنا میں ان کا پاؤں پھسل گیا اور وہ گہری کھائی میں جا گریں۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، تاہم شدید چوٹوں کے باعث انہیں جائے وقوعہ پر ہی مردہ قرار دے دیا گیا۔ گوئٹے مالا میں پیدا ہونے والی مشیل میامی کی ایک کمپنی میں بطور کمیونیکیشنز منیجر خدمات انجام دے رہی تھیں۔ واضح رہے کہ یونیسکو کے عالمی ورثے میں شامل ڈولومائٹس کا یہ خطہ اپنی بلند و بالا چٹانوں کے باعث سیاحوں میں بے حد مقبول ہے، تاہم اس کی ڈھلوانیں اور ڈھیلے پتھر پیدل چلنے والوں کے لیے انتہائی خطرناک ثابت ہوتے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
مریم نواز کا بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کرنیوالے سکھ یاتریوں کا خیرمقدم
22 November 2026
خیبرپختونخوا کیلئے 160 ارب روپے کا ترقیاتی پیکج، صوبے کو 10 ارب روپے جاری
22 November 2026
وزیراعظم شہبازشریف 30 نومبر سے روس کا 3 روزہ سرکاری دورہ کریں گے
22 November 2026
موسمیاتی تبدیلی ہماری تہذیب اور تاریخی ورثے کیلئے بڑا خطرہ بن چکی: مصدق ملک
22 November 2026
میرعلی سے دہشت گردوں کا چھپایا گیا اسلحہ اور بارودی مواد کا بڑا ذخیرہ برآمد
22 November 2026
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان
22 November 2026
مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا
22 November 2026
خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور
22 November 2026