چین کے علاقے تبت میں 7 شدت کا زلزلہ، زمین لرز اٹھی، لوگوں میں شدید خوف و ہراس
Web Desk
22 October 2026
چین کے خود مختار علاقے تبت میں 7.0 شدت کے شدید زلزلے نے زبردست تباہی مچائی ہے، جس کے نتیجے میں خوفزدہ شہری گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے।
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز تبت کے ضلع ناگچو میں واقع باقین کاؤنٹی (Baqen County) کے قریب تھا اور اس کی گہرائی صرف 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز انتہائی کم گہرائی میں ہونے کی وجہ سے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے سینکڑوں مکانات تباہ ہو گئے جبکہ مواصلات اور بجلی کا نظام برہم ہو گیا۔ امدادی ٹیموں کو متاثرہ علاقوں میں روانہ کر دیا گیا ہے۔
چین کا جنوب مغربی اور تبتی خطہ ٹیکٹونک پلیٹوں (Tectonic Plates) کے آپس میں ٹکرانے کی وجہ سے زلزلوں کے حوالے سے انتہائی حساس شمار کیا جاتا ہے اور یہاں اکثر تباہ کن زلزلے آتے رہتے ہیں۔ اس سے قبل جنوری 2024 میں بھی چین کے علاقے سنکیانگ میں 7.1 شدت کا زلزلہ آیا تھا جس میں متعدد ہلاکتیں اور مالی نقصان ہوا تھا۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان کے خلائی سفر میں تاریخی سنگِ میل، پہلا قومی انسانی خلائی مشن روانگی کے قریب
23 November 2026
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز
23 November 2026
28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ سامنے آنے پر دیکھ کر فیصلہ کریں گے: پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر علی ظفر
23 November 2026
امریکی وزارت خارجہ کی بحرین میں امریکی شہریوں کو دوبارہ وارننگ
23 November 2026
ایران نے ایک ہفتے میں سب سے زیادہ ڈرون اور میزائل داغے: ٹرمپ
23 November 2026
سکھ مذہب کے بانی بابا گورو نانک کے 557 ویں جنم دن کی تقریبات کا آج دوسرا روز
23 November 2026
8 لاکھ ٹن مزید گندم درآمد کرنے کا فیصلہ، تیسرا عالمی ٹینڈر جاری
23 November 2026
پاک فوج اور فرنٹیئر کور کے زیرِ اہتمام سوات پریمیئر کرکٹ لیگ سیزن 8 کا شاندار آغاز
23 November 2026