LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
یمنی فوج کے 780 فضائی اور فوجی حملے، 512 حوثی باغی ہلاک اور زخمی خوبصورت منظر کی تصویر لیتے امریکی خاتون گہری کھائی میں گر کر ہلاک امارات، قطر سمیت عرب ممالک اور مسلم ورلڈ لیگ کی سعودیہ پر حملوں کی شدید مذمت سعودی اور عراقی وزراء خارجہ کا رابطہ، سکیورٹی بارے تعاون مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال مصر کا یمن کے تنازع کے سفارتی حل کیلئے ہر ممکن کوشش کرنے پر زور روس کی کیف پر بیلسٹک میزائلوں کی بارش، 630 ڈرون داغنے کا دعویٰ امریکی صدر کا ایلون مسک سے رابطہ، یوکرین کیلئے انٹرنیٹ سروس پر پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ چین کے علاقے تبت میں 7 شدت کا زلزلہ، زمین لرز اٹھی، لوگوں میں شدید خوف و ہراس یورپ میں مظاہروں میں شدت: فرانس میں مرکزی طلبہ یونین کی ہفتہ کو احتجاجی ریلیوں کی کال اس بار اسرائیل ٹرمپ سے پوچھے بغیر ایران پر حملہ کرے گا، نیتن یاہو امریکی صدر ٹرمپ کی معاشی کارکردگی کی منظوری کی شرح تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی پی ٹی آئی کی پارلیمانی سیاست میں گنڈا پور کی واپسی، مذاکراتی عمل میں صوبے کا نمائندہ نامزد کرنے کا فیصلہ ایران میں امریکی ڈالر کی خریداری کے لیے نئے ضوابط نافذ کردیے گئے امریکا خاموشی سے مشرق وسطیٰ میں تعینات امریکی فوجیوں میں کمی کر رہا ہے، امریکی ٹی وی کا دعویٰ ایران اسرائیل پر حملےکیلئے ایٹم بم بنا رہا ہے، نیتن یاہو کا دعویٰ

یورپ میں مظاہروں میں شدت: فرانس میں مرکزی طلبہ یونین کی ہفتہ کو احتجاجی ریلیوں کی کال

Web Desk

22 October 2026

یورپ بھر میں شدید مہنگائی، بڑھتی ہوئی بے روزگاری اور مہنگی تعلیم کے خلاف عوامی اور طلبہ احتجاج کی لہر میں اچانک شدید تلخی اور شدت آ گئی ہے، جس کے بعد متعدد ممالک کی حکومتوں نے مظاہرین کے خلاف سخت اقدامات شروع کر دیے ہیں۔

فرانس میں مرکزی طلبہ یونین کی جانب سے پیرس سمیت مختلف شہروں میں احتجاجی ریلیوں کی کال کے بعد صدر ایمانوئل میکرون نے مظاہروں پر پابندیاں مزید سخت کر دی ہیں، جبکہ لیون شہر میں ہفتے کے تمام مظاہروں پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اسپین میں مظاہرین کی پولیس کے ساتھ شدید جھڑپیں ہوئیں، جہاں پتھراؤ اور آتش گیر مواد سے کیے گئے حملوں کے نتیجے میں 12 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔

پرتگال کے دارالحکومت لزبن میں مہنگائی کے خلاف زبردست مظاہرہ ہوا، جہاں پولیس نے مظاہرین کے کیمپ اکھاڑ کر 55 افراد کو گرفتار کر لیا۔ دوسری جانب پولینڈ کے 20 سے زائد شہروں میں خواتین نے اسقاطِ حمل کے قوانین میں تبدیلی کے لیے سڑکوں پر احتجاج کیا۔ اس کے علاوہ بیلجیم میں ٹیوشن فیسوں میں اضافے کے خلاف طلبہ نے یونیورسٹیوں میں مظاہرے کیے، جبکہ اٹلی اور البانیہ میں بھی ہزاروں افراد حکومت مخالف نعرے بازی کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے۔