سندھ میں رواں سال ڈینگی کا پہلا مریض دم توڑ گیا
Web Desk
9 April 2026
سندھ میں ڈینگی وائرس نے رواں سال کی پہلی جان لے لی ہے۔ ترجمان محکمہ صحت کے مطابق کراچی کے علاقے پی آئی بی کالونی سے تعلق رکھنے والی 20 سالہ لڑکی دورانِ علاج دم توڑ گئی ہے۔ متاثرہ لڑکی کو 11 مارچ کو ہسپتال داخل کیا گیا تھا، تاہم وہ 16 مارچ کو جانبر نہ ہو سکی۔ رواں سال اب تک سندھ بھر میں ڈینگی کے 198 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، جن میں سب سے زیادہ 163 کیسز کا تعلق کراچی ڈویژن سے ہے، جبکہ حیدرآباد سے 24، میرپور خاص سے 8 اور سکھر سے 3 کیسز سامنے آئے ہیں۔
دوسری جانب، صوبے میں ملیریا کی صورتحال بھی تشویشناک رخ اختیار کر رہی ہے۔ ترجمان صوبائی وزیر صحت کے مطابق جنوری سے 7 اپریل تک سندھ بھر میں ملیریا کے 20 ہزار 123 کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ کراچی میں ملیریا کے 184 کیسز رپورٹ ہوئے، جن میں سب سے زیادہ ضلع جنوبی سے 88 کیسز شامل ہیں۔ حیدرآباد ڈویژن 7 ہزار 765 کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے، جبکہ لاڑکانہ سے 5 ہزار 468 اور شہید بینظیر آباد سے 2 ہزار 544 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ طبی ماہرین نے شہریوں کو مچھروں سے بچاؤ کی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔
متعلقہ عنوانات
انڈوں کا استعمال دماغی صحت کیلئے مفید، الزائمر کا خطرہ گھٹاتا ہے
2 May 2026
آخر ہمیں ہر وقت اپنی ناک کیوں نظر نہیں آتی؟
1 May 2026
بنوں اور شمالی وزیرستان سے پولیو کے 2 نئے کیسز رپورٹ
1 May 2026
ملتان: نشتر ہسپتال میں منکی پاکس کا کیس رپورٹ؛ دبئی سے آنے والا 40 سالہ شخص زیرِ علاج
30 April 2026
13 اقسام کے کینسر اور موٹاپے کے درمیان تعلق کا انکشاف
30 April 2026
ڈوپامین کی بحالی سے الزائمرز بیماری میں یادداشت بحال ہونے کی نئی امید
29 April 2026
سنٹرل ڈرگز لیبارٹری کراچی کو WHO پری کوالیفیکیشن حاصل
29 April 2026
کراچی: منکی پاکس کا ایک اور کیس رپورٹ، متاثرہ افراد کی تعداد 9 ہوگئی
29 April 2026