LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر اور سفارت کاری عالمی امن کیلئے ناگزیر ہے: رضوان سعید خواجہ آصف کی نئے صوبوں و انتظامی یونٹس پر پیپلز پارٹی کے دوہرے معیار پر تنقید امریکہ: غیر ملکی سرکار کے ملازمین کے بچوں کے لیے گرین کارڈ کے قواعد میں بڑی تبدیلی حکومت نے پی ٹی آئی کو دیوار سے لگا دیا، ملک میں بڑے سسٹمک ری سیٹ کی ضرورت ہے: اسد عمر اور فواد چوہدری امریکی اپنی زندگیاں اور ٹیکس پرائی جنگ کیلئے استعمال نہ ہونے دیں، اسماعیل بقائی چین کا مشترکہ سلامتی کے فروغ پر زور ایران کے دیرینہ اصول کی عکاسی ہے، قالیباف دنیا کا نقشہ تبدیل ہوگا، اقوام متحدہ میں نئے عالمی نقشے کی قرارداد منظور کراچی: ڈیلیوری کے دوران گلے پر تیز دھار آلہ پھرنے سے نومولود جاں بحق یوکرین میں پرامن تصفیے کی ٹھوس شرائط ابھی موجود نہیں، روسی صدارتی ترجمان امریکا اور اسرائیل جنگ کے ذریعے ایران کو تقسیم کرنیکی کوشش کر رہے: مسعود پزشکیان ٹرمپ انتظامیہ نے مشرق وسطیٰ کیلئے نئی حکمت عملی پر کام شروع کر دیا، ایگزیوس میلونی دوسری عالمی جنگ کے بعد طویل ترین حکومت کرنے والی وزیراعظم بن گئیں امریکا کیلئے مناسب لائحہ عمل یہ ہے کہ وہ خطے سے انخلا کرے، ترجمان ایرانی فوج ایرانی وزیر خارجہ کی اردن کے ہم منصب پر شدید تنقید ایرانی حکام کا جنگ کے دوران امریکا کے 370 طیاروں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

پشاور میں بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار کی قدیم حویلی کو نقصان

Web Desk

4 April 2026

پشاور: خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے تاریخی علاقے قصہ خوانی بازار میں واقع “کپور حویلی” کے حوالے سے تشویشناک خبر سامنے آئی ہے۔ مسلسل بارشوں اور اب سے کچھ دیر پہلے محسوس کیے جانے والے زلزلے کے جھٹکوں کے باعث حویلی کی ایک دیوار کا کچھ حصہ منہدم ہو گیا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق، عمارت کی دیوار گرنے سے قریبی گلی میں ملبہ جمع ہو گیا ہے، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

راج کپور کی یہ حویلی، جو بالی ووڈ کے کپور خاندان کی جڑوں کی علامت سمجھی جاتی ہے، حکومتِ پاکستان کی جانب سے قومی اثاثہ قرار دی جا چکی ہے۔ محکمہ آثارِ قدیمہ کی تحویل میں ہونے کے باوجود، مناسب دیکھ بھال اور بروقت مرمت نہ ہونے کے باعث عمارت کی حالت عرصہ دراز سے خستہ تھی، جسے حالیہ قدرتی آفات نے مزید نقصان پہنچایا ہے۔