LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
رکاوٹوں کے باعث کام جاری رکھناممکن نہیں، گوادرمیں چینی کمپنی نے فیکٹری بند کردی،تمام ملازمین برطرف ایران کی نئی تجاویزسے مطمئن نہیں ایرانی قیادت کاآپس میں اتحادنہیں، امریکی صدر جنگ میں ہونے والے نقصان کا ہرجانہ دیاجائے، ایران کا عرب ممالک سے مطالبہ ایران سے جنگ جاری رہے گی یا نہیں؟ اب فیصلہ ٹرمپ کے بجائے کانگریس کرے گی امریکاکو جنگ میں 100ارب ڈالر کا نقصان ہوچکاہے، ایرانی وزیرخارجہ ایران نے امریکا سے جنگ بندی مذاکرات کےلیےنئی تجاویز پاکستان کے حوالے کردیں ون کانسٹیٹیوشن ایونیو کیس؛ وزیرِ اعظم نے وفاقی وزیرِ قانون کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کمیٹی بنا دی وفاق نے خیبرپختونخوا کو تجربہ گاہ بنایا ہوا، اب مزید نہیں چلے گا: سہیل آفریدی قانون سے کوئی بالاتر نہیں ، ون کانسٹیٹوشن ایونیو کو لیز پر لینے والی کمپنی نے قوانین توڑے ، طلال چوہدری یوم مزدور کو تقریبات، خبروں کا سلسلہ بنا کر ختم کر دیا جاتا: حافظ نعیم ملک سے لوڈ مینجمنٹ کا خاتمہ؛ ایل این جی موصول ہوتے ہی بجلی کی فراہمی معمول پر آگئی، اویس لغاری احتساب عدالت کا بڑا فیصلہ؛ ملک ریاض اور ان کے بیٹوں کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری پاکستان اور چین کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدے پر دستخط پاکستان جنوبی کوریا مشترکہ تجارتی کمیٹی کے قیام اور سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق پاک ایران فضائی سفر 60 دن بعد بحال، تہران اسلام آباد کی پروازیں شروع

مسٹر بیسٹ کے یوٹیوب چھوڑنے کے اعلان نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچادی

Web Desk

2 April 2026

لاس اینجلس: اپنی منفرد ویڈیوز اور کروڑوں ڈالر کے چیلنجز کے لیے مشہور عالمی شہرت یافتہ یوٹیوبر مسٹر بیسٹ (جمی ڈونلڈسن) نے یکم اپریل کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ (سابقہ ٹویٹر) پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے یوٹیوب سے کنارہ کشی اختیار کرنے اور اپنا چینل ڈیلیٹ کرنے کا عندیہ دیا۔

اس اچانک اور چونکا دینے والے اعلان نے دنیا بھر میں موجود ان کے مداحوں کو شدید پریشانی اور بے یقینی میں مبتلا کر دیا۔ چونکہ مسٹر بیسٹ دنیا کے سب سے بڑے انفرادی یوٹیوبر ہیں اور اپنے فلاحی کاموں کی وجہ سے پہچانے جاتے ہیں، اس لیے اس خبر کو یوٹیوب کی تاریخ کا سب سے بڑا دھچکا قرار دیا جانے لگا۔

تاہم، کچھ ہی دیر بعد یہ حقیقت سامنے آئی کہ یہ سب ‘اپریل فول’ کے موقع پر کیا گیا ایک سوچی سمجھی منصوبہ بندی کا حصہ یعنی ایک “پرینک” تھا۔ مسٹر بیسٹ ماضی میں بھی اس طرح کے حیران کن اعلانات کے ذریعے اپنے فالوورز کو حیران کرتے رہے ہیں۔ حقیقت واضح ہونے پر جہاں زیادہ تر مداح خوش نظر آئے، وہیں کچھ صارفین نے اسے غیر ضروری قرار دیتے ہوئے کہا کہ اتنے بڑے پیمانے پر پریشانی پھیلانا مناسب نہیں۔ اس کے باوجود، یہ پرینک دن بھر ٹاپ ٹرینڈ بنا رہا اور ایک بار پھر ثابت ہوا کہ مسٹر بیسٹ سوشل میڈیا کی توجہ حاصل کرنے کے ماہر ہیں۔