LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
بانی پی ٹی آئی کی بہن نورین نیازی جیل سے پنجاب کارڈیالوجی منتقل وزیراعظم نے مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی حکومت سے مذاکرات کی حامی، طریقہ کار پر رہنما تقسیم اردوان کا ٹرمپ سے رابطہ، ترکیہ کی امن بحالی کی کوششوں سے آگاہ کیا امریکا کی امن مذاکرات بحال کرنے کی کوشش، جے ڈی وینس کا ایرانی عہدیدار کو خط تھرپارکر: ایمبولینس میں سلنڈر دھماکا، 8 افراد جاں بحق، 4 شدید زخمی راولاکوٹ میں فائرنگ سے پولیس اہلکار اور شہری زخمی، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج گاڑی سمیت اغوا پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ، نئی قیمتیں مقرر اسرائیلی انتخابات میں نیتن یاہو کا اتحاد واضح اکثریت حاصل کرنے میں ناکام، دھاندلی کے الزامات پاک افغان سرحد پر فائرنگ سے متعلق افغان طالبان کا بیان جھوٹا، من گھڑت قرار میر رضا کیس: سندھ حکومت نے جوڈیشل کمیشن کی ہدایت پر جے آئی ٹی تشکیل دے دی ٹرمپ کے تعاون سے ایران کا خطرہ ہمیشہ کیلئے ختم کرنا چاہتے ہیں، نیتن یاہو لطف آباد میں گھر کی دوسری منزل پر پراسرار آتشزدگی، بیوہ ماں اور دو کمسن بیٹیاں جاں بحق، قتل کا شبہ اسرائیلی انتخابات: ابتدائی نتائج میں نیتن یاہو اتحاد کی برتری، اکثریت سے دور شہباز شریف نے مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا کا اہم اجلاس کل طلب کر لیا

ٹرمپ کا جنگ جاری رکھنے کا اعلان، خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ

Web Desk

2 April 2026

نیویارک/ٹوکیو: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے خلاف فوجی آپریشن جاری رکھنے اور آئندہ دو سے تین ہفتوں میں “پتھر کے دور” میں دھکیلنے والی کارروائیوں کے اعلان نے عالمی توانائی مارکیٹ کو لرزا دیا ہے۔ ٹرمپ کے خطاب کے فوراً بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 3 سے 4 فیصد تک کا اچانک اضافہ دیکھا گیا ہے۔

برطانوی معیار کا خام تیل برینٹ (Brent) تقریباً 4 فیصد اضافے کے بعد 105.55 ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گیا ہے، جو کہ ایک طویل عرصے بعد اتنی بلند ترین سطح ہے۔ اسی طرح امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) بھی 3 فیصد اضافے کے ساتھ 103 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ ماہرینِ معیشت کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز (Strait of Hormuz) کی ممکنہ بندش اور ایران کی تیل کی تنصیبات کو نشانہ بنائے جانے کے خدشات نے سرمایہ کاروں کو شدید محتاط کر دیا ہے۔

دوسری جانب، صدر ٹرمپ کے جارحانہ بیان کے اثرات ایشیائی حصص بازاروں (Stock Markets) پر بھی نمایاں رہے۔ ٹوکیو سے لے کر ہانگ کانگ تک، بڑے بڑے انڈیکس “منہ کے بل” گر پڑے ہیں۔ سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص کی فروخت کے باعث مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال پیدا ہو گئی ہے، جس سے عالمی سطح پر مہنگائی کے ایک نئے طوفان کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔