حکومت ہمارے مشورے مانتی تو قیمتیں نہ بڑھتیں” زکا اشرف
Web Desk
30 March 2026
لاہور: پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین زکا اشرف نے ایک اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے شوگر انڈسٹری کو ٹیکسٹائل کے بعد ملک کی دوسری بڑی صنعت قرار دیا ہے۔ انہوں نے چند اہم حقائق سامنے رکھتے ہوئے کہا کہ شوگر انڈسٹری مکمل طور پر زرعی بنیادوں پر کھڑی ہے اور یہ ملک کی سب سے زیادہ ریگولیٹڈ (Regulated) صنعت ہے۔
زکا اشرف نے انکشاف کیا کہ پاکستان کی شوگر انڈسٹری میں کسی بھی اضافی سرمایہ کاری کے بغیر 13 ملین میٹرک ٹن چینی پیدا کرنے کی بھرپور صلاحیت موجود ہے۔ انہوں نے حکومت کو تجویز دی کہ اگر درست پالیسیاں اپنائی جائیں تو پاکستان ہر سال 6 ملین میٹرک ٹن چینی برآمد کر کے قومی خزانے کے لیے 4 ارب ڈالر کا قیمتی زرمبادلہ کما سکتا ہے۔
پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے حالیہ بحران پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ساڑھے تین لاکھ ٹن چینی کی درآمد (Import) نے نئے مسائل پیدا کیے، جبکہ حکومت نے انڈسٹری کے اخراجات اور کسانوں کے مفادات کو نظر انداز کیا۔ زکا اشرف کا کہنا تھا کہ چینی کی پیداوار کا 70 فیصد انڈسٹری میں استعمال ہوتا ہے اور شوگر ملیں ‘بیگاس’ (گنے کا پھوک) کے ذریعے مقامی طور پر بجلی پیدا کر رہی ہیں، جس سے اسٹیل انڈسٹری کو بھی سہارا مل رہا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ اس توانائی کو دیگر شعبوں میں بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
متعلقہ عنوانات
انٹربینک میں روپے کی قدر میں بہتری، ڈالر مزید سستا ہوگیا
28 October 2026
جام کمال خان کا دوحہ میں پاکستانی مصنوعات کے ایکسپورٹ ڈسپلے سینٹر کا افتتاح
28 October 2026
ایک روز کی کمی کے بعد سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ
28 October 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت رجحان
28 October 2026
روس کو عالمی گیس مارکیٹ سے نکالنے کی کوششوں کے سنگین نتائج ہوں گے، صدر پوتن
27 October 2026
خطے میں کشیدگی سے عالمی بحران پیدا ہوا اور پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہوئیں: احسن اقبال
27 October 2026
عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ
27 October 2026
آئی سی سی ویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی کیلئے پاکستانی سکواڈ کا اعلان
27 October 2026