LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
اسرائیل لبنان جنگ بندی پر عمل درآمد کیلئے امریکی فوجی وفد بیروت پہنچ گیا شپنگ، بندرگاہوں اور گوادر کی ترقی کے لیے بڑے اقدامات کا اعلان بھارت اور افغانستان کا ڈی این اے ایک ہے‘، نئی دہلی میں افغان وزیرِ زراعت عطاء اللہ عمری کا متنازع بیان ضرورت پڑنے پر امریکی فوج کو ایران کے تمام علاقے مکمل تباہ کرنے کے احکامات دیے جا چکے: ٹرمپ امریکی محکمہ خارجہ کی افغان طالبان رجیم پر تنقید، یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ پاکستان نے ایل این جی کا ایک اور اسپاٹ کارگو خرید لیا ایران نے جنگ بندی کی مکمل پاسداری کی، امریکا خلاف ورزی کر رہا ہے: عراقچی پولیس نے طالبہ سے گن پوائنٹ پر زیادتی کرنے والے ملزم کے والد کو حراست میں لے لیا امریکی صدر ٹرمپ سینیٹ پر برہم، بل پر دستخط سے انکار کر دیا ایران نے اقوام متحدہ سے امریکا کے احتساب کا مطالبہ کر دیا امریکی صدر اور سعودی ولی عہد کا رابطہ، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال ورلڈ بینک کے صدر کو فیفا ورلڈ کپ 2026 کی آفیشل فٹ بال ’ٹرائیونڈا‘ کا تحفہ، سفیرِ پاکستان رضوان سعید شیخ کی اجے بنگا سے ملاقات ظہران ممدانی امریکی یہودیوں میں نیتن یاہو سے زیادہ مقبول قرار امریکا کا ایران سے آبنائے ہرمز میں حملے بند کرنے کے عوامی اعلان کا مطالبہ، ساتھ دھمکی بھی دیدی ایرانی وزارت صحت کی بھی فضائی حملوں میں 17 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق

عالمی و مقامی سطح پر سونے چاندی کی قیمتوں میں مسلسل کمی

Web Desk

27 March 2026

کراچی/کراچی: عالمی منڈی میں قیمتیں گرنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹ میں بھی سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے روز کمی واقع ہوئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 10 ڈالر کی کمی کے بعد 4 ہزار 445 ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گئی ہے، جس کا براہِ راست اثر پاکستانی مارکیٹ پر بھی دیکھا جا رہا ہے۔

مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1,000 روپے کی مزید کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 67 ہزار 262 روپے کا ہو گیا ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 858 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 601 روپے کی سطح پر بند ہوئی۔

دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں بھی مندی کا رجحان برقرار ہے۔ عالمی مارکیٹ میں چاندی کی فی اونس قیمت 69.70 ڈالر ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی 30 روپے سستی ہو کر 7 ہزار 454 روپے پر آگئی ہے۔ 10 گرام چاندی کی قیمت میں بھی 26 روپے کی کمی دیکھی گئی اور یہ 6 ہزار 390 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔ معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ اور ڈالر کی قدر میں تبدیلی سونے کی قیمتوں پر اثر انداز ہو رہی ہے۔