خیرپور میں گیس کے بڑے ذخائر دریافت، یومیہ ایک کروڑ 72 لاکھ مکعب فٹ گیس حاصل ہوگی
Web Desk
26 March 2026
کراچی: آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (OGDCL) نے سندھ کے ضلع خیرپور میں گیس کے نئے اور وسیع ذخائر دریافت کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی کی جانب سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج اور لندن اسٹاک ایکسچینج کو لکھے گئے باقاعدہ خط کے مطابق، یہ دریافت ‘سمبڑ فارمیشن’ کے سہیتو-1 (Sahetu-1) نامی کنویں سے ہوئی ہے۔
دستاویزات کے مطابق اس کنویں کی کھدائی کا آغاز 24 دسمبر 2024 کو کیا گیا تھا اور اسے 3870 میٹر کی گہرائی تک کھودا گیا۔ آزمائشی مراحل کے دوران اس کنویں سے یومیہ 1 کروڑ 72 لاکھ اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس حاصل ہو رہی ہے، جبکہ گیس کا فلو 3390 پی ایس آئی (PSI) پریشر پر ریکارڈ کیا گیا ہے۔
او جی ڈی سی ایل اس منصوبے کا مرکزی آپریٹر ہے جس کے پاس 95 فیصد ملکیت ہے، جبکہ بقیہ 5 فیصد شراکت داری ‘گورنمنٹ ہولڈنگز پرائیویٹ لمیٹڈ’ کی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس نئی دریافت سے ملک میں توانائی کے بحران پر قابو پانے میں مدد ملے گی اور گیس کی مقامی پیداوار میں اضافے سے درآمدی بل میں بھی کمی واقع ہوگی۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان نے ایل این جی کا ایک اور سپاٹ کارگو حاصل کر لیا
11 July 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی، کاروبار کا مثبت رجحان رہا
10 July 2026
کراچی صرافہ مارکیٹ؛ عالمی منڈی میں مندی کے باعث فی تولہ سونا 1400 روپے سستا
10 July 2026
بجلی کے بریک ڈاؤن اور لوڈشیڈنگ کا خاتمہ؛ ترسیلی نظام کو جدید بنانے کے لیے ورلڈ بینک کی 37 کروڑ 59 لاکھ ڈالرز کی منظوری
10 July 2026
پنجاب بھر میں ڈیجیٹل ادائیگیوں پر ٹیکس کٹوتی کا نیا اور آسان نظام لاگو
10 July 2026
زرمبادلہ ذخائر میں بڑا اضافہ، 5 سال بعد 24 ارب ڈالر کی سطح کو چھولیا
10 July 2026
مفتی تقی عثمانی کا بڑا فیصلہ؛ بٹ کوائن اور یو ایس ڈی ٹی سمیت تمام کرپٹو کرنسیز شریعت کی رو سے ‘حرام’ قرار،
9 July 2026
معاشی محاذ پر بڑی کامیابی؛ اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں پونے 2 ارب ڈالر سے زائد کا بڑا اضافہ
9 July 2026