LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
اسرائیل لبنان جنگ بندی پر عمل درآمد کیلئے امریکی فوجی وفد بیروت پہنچ گیا شپنگ، بندرگاہوں اور گوادر کی ترقی کے لیے بڑے اقدامات کا اعلان بھارت اور افغانستان کا ڈی این اے ایک ہے‘، نئی دہلی میں افغان وزیرِ زراعت عطاء اللہ عمری کا متنازع بیان ضرورت پڑنے پر امریکی فوج کو ایران کے تمام علاقے مکمل تباہ کرنے کے احکامات دیے جا چکے: ٹرمپ امریکی محکمہ خارجہ کی افغان طالبان رجیم پر تنقید، یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ پاکستان نے ایل این جی کا ایک اور اسپاٹ کارگو خرید لیا ایران نے جنگ بندی کی مکمل پاسداری کی، امریکا خلاف ورزی کر رہا ہے: عراقچی پولیس نے طالبہ سے گن پوائنٹ پر زیادتی کرنے والے ملزم کے والد کو حراست میں لے لیا امریکی صدر ٹرمپ سینیٹ پر برہم، بل پر دستخط سے انکار کر دیا ایران نے اقوام متحدہ سے امریکا کے احتساب کا مطالبہ کر دیا امریکی صدر اور سعودی ولی عہد کا رابطہ، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال ورلڈ بینک کے صدر کو فیفا ورلڈ کپ 2026 کی آفیشل فٹ بال ’ٹرائیونڈا‘ کا تحفہ، سفیرِ پاکستان رضوان سعید شیخ کی اجے بنگا سے ملاقات ظہران ممدانی امریکی یہودیوں میں نیتن یاہو سے زیادہ مقبول قرار امریکا کا ایران سے آبنائے ہرمز میں حملے بند کرنے کے عوامی اعلان کا مطالبہ، ساتھ دھمکی بھی دیدی ایرانی وزارت صحت کی بھی فضائی حملوں میں 17 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق

پاکستان میں ایئر کارگو شپمنٹس پر اضافی چارجز، ایکسپورٹرز میں تشویش

Web Desk

20 March 2026

لاہور: مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے اثرات پاکستان پر بھی محسوس کیے جانے لگے ہیں۔ ملک کے تمام بین الاقوامی ایئرپورٹس پر کارگو شپمنٹس پر اضافی چارجز عائد کیے جانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹبل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن (PFVA) نے اس پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور ڈی جی پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کو خط لکھ کر فوری کارروائی کا مطالبہ کیا۔ گراؤنڈ ہینڈلنگ کمپنیوں نے ایئر کارگو شپمنٹس پر فی کلو 50 روپے ایڈہاک چارجز عائد کر دیے، جس سے ایکسپورٹرز پر اضافی مالی بوجھ پڑ رہا ہے اور سبزیوں و پھلوں کی ایکسپورٹ رکنے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

خط میں کہا گیا کہ اضافی چارجز فوری واپس لیے جائیں اور گراؤنڈ ہینڈلنگ کمپنیوں سے وضاحت طلب کی جائے۔ ایکسپورٹ رکنے کی صورت میں ملک کو کروڑوں ڈالر کا زرمبادلہ نقصان ہو سکتا ہے۔

اس سے قبل گوشت ایکسپورٹ کرنے والی کمپنیوں کی ایسوسی ایشن نے بھی اسی معاملے پر شدید احتجاج کیا تھا