LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایف بی آر میں 323 ارب روپے سے زائد کی ٹیکس بے ضابطگیوں کا انکشاف امریکا نے 2 طیارہ بردار بحری جہاز لنکن اور بش ایران کے قریب تعینات کر دیئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ہفتہ وار رپورٹ؛ 100 انڈیکس میں 3130 پوائنٹس کی بڑی کمی، سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے اسرائیل لبنان جنگ بندی پر عمل درآمد کیلئے امریکی فوجی وفد بیروت پہنچ گیا شپنگ، بندرگاہوں اور گوادر کی ترقی کے لیے بڑے اقدامات کا اعلان بھارت اور افغانستان کا ڈی این اے ایک ہے‘، نئی دہلی میں افغان وزیرِ زراعت عطاء اللہ عمری کا متنازع بیان ضرورت پڑنے پر امریکی فوج کو ایران کے تمام علاقے مکمل تباہ کرنے کے احکامات دیے جا چکے: ٹرمپ امریکی محکمہ خارجہ کی افغان طالبان رجیم پر تنقید، یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ پاکستان نے ایل این جی کا ایک اور اسپاٹ کارگو خرید لیا ایران نے جنگ بندی کی مکمل پاسداری کی، امریکا خلاف ورزی کر رہا ہے: عراقچی پولیس نے طالبہ سے گن پوائنٹ پر زیادتی کرنے والے ملزم کے والد کو حراست میں لے لیا امریکی صدر ٹرمپ سینیٹ پر برہم، بل پر دستخط سے انکار کر دیا ایران نے اقوام متحدہ سے امریکا کے احتساب کا مطالبہ کر دیا امریکی صدر اور سعودی ولی عہد کا رابطہ، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال

پاکستان میں ڈیجیٹل بینکاری کا انقلاب: ریٹیل ٹرانزیکشنز میں 92 فیصد حصہ ڈیجیٹل چینلز کا، اسٹیٹ بینک کی رپورٹ جاری

Web Desk

19 March 2026

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مالی سال 2026ء کی دوسری سہ ماہی کے لیے ادائیگیوں کے نظام کی تفصیلی جائزہ رپورٹ جاری کر دی ہے، جس کے مطابق ملک میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کے رجحان میں غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس عرصے کے دوران کل 3.4 ارب ریٹیل ٹرانزیکشنز ہوئیں، جن میں سے 92 فیصد ادائیگیاں ڈیجیٹل ذرائع سے انجام دی گئیں۔

رپورٹ کے مطابق ریٹیل ٹرانزیکشنز کی تعداد میں سہ ماہی بنیادوں پر 8 فیصد جبکہ مالیت میں 7 فیصد اضافہ ہوا، جو 167 کھرب روپے تک پہنچ گئی۔ ڈیجیٹل ذرائع سے مجموعی طور پر 64 کھرب روپے مالیت کی 3.1 ارب ٹرانزیکشنز کی گئیں۔ بینکنگ ایپس کے ذریعے 40 کھرب روپے کی 2.6 ارب ٹرانزیکشنز ہوئیں، جبکہ انٹرنیٹ بینکاری میں ٹرانزیکشنز کی تعداد میں 11 فیصد اور مالیت میں 22 فیصد کا نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق فوری ادائیگی کے نظام ’راست‘ نے اپنی مستحکم نمو برقرار رکھی ہے، جس کے ذریعے 18.5 کھرب روپے کی 64 کروڑ 57 لاکھ ٹرانزیکشنز کی گئیں۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ ملک میں زیرِ گردش پیمنٹ کارڈز کی تعداد 6 کروڑ 67 لاکھ تک پہنچ گئی ہے، جن میں 87 فیصد ڈیبٹ کارڈز اور محض 5 فیصد کریڈٹ کارڈز شامل ہیں۔ یہ اعداد و شمار ملک میں تیزی سے بڑھتی ہوئی ڈیجیٹل معیشت کی عکاسی کرتے ہیں۔