پاکستان سمیت دنیا بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی
Web Desk
14 March 2026
پاکستان سمیت عالمی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
بین الاقوامی مارکیٹ کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 8 ہزار 700 روپے سستا ہو کر 5 لاکھ 24 ہزار 562 روپے کا ہو گیا ہے، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 7 ہزار 459 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 49 ہزار 727 روپے ہو گئی ہے۔
اسی طرح 24 قیراط فی تولہ چاندی کی قیمت میں بھی 310 روپے کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد چاندی 8 ہزار 541 روپے فی تولہ پر آ گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے جہاں فی اونس سونا 87 ڈالر سستا ہو کر 5 ہزار 18 ڈالر پر آ گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مقامی سطح پر گزشتہ تین روز کے دوران فی تولہ سونا مجموعی طور پر 18 ہزار 700 روپے تک سستا ہو چکا ہے، جس کے باعث سرمایہ کاروں اور خریداروں کی توجہ دوبارہ سونے کی مارکیٹ کی طرف مبذول ہو رہی ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان نے ایل این جی کا ایک اور سپاٹ کارگو حاصل کر لیا
11 July 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی، کاروبار کا مثبت رجحان رہا
10 July 2026
کراچی صرافہ مارکیٹ؛ عالمی منڈی میں مندی کے باعث فی تولہ سونا 1400 روپے سستا
10 July 2026
بجلی کے بریک ڈاؤن اور لوڈشیڈنگ کا خاتمہ؛ ترسیلی نظام کو جدید بنانے کے لیے ورلڈ بینک کی 37 کروڑ 59 لاکھ ڈالرز کی منظوری
10 July 2026
پنجاب بھر میں ڈیجیٹل ادائیگیوں پر ٹیکس کٹوتی کا نیا اور آسان نظام لاگو
10 July 2026
زرمبادلہ ذخائر میں بڑا اضافہ، 5 سال بعد 24 ارب ڈالر کی سطح کو چھولیا
10 July 2026
مفتی تقی عثمانی کا بڑا فیصلہ؛ بٹ کوائن اور یو ایس ڈی ٹی سمیت تمام کرپٹو کرنسیز شریعت کی رو سے ‘حرام’ قرار،
9 July 2026
معاشی محاذ پر بڑی کامیابی؛ اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں پونے 2 ارب ڈالر سے زائد کا بڑا اضافہ
9 July 2026