صرف ایک یا دو سگریٹ روزانہ بھی دل کی بیماریوں اور موت کا خطرہ بڑھا دیتے ہیں
Web Desk
19 November 2025
ایک نئی طبی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ روزانہ صرف ایک یا دو سگریٹ پینے کی عادت بھی صحت کے لیے شدید خطرہ پیدا کرتی ہے اور دل کی بیماریوں کے ساتھ کسی بھی وجہ سے موت کے امکانات کو نمایاں حد تک بڑھا دیتی ہے۔
اس سے پہلے بھی تحقیقی رپورٹس میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ تمباکو نوشی کرنے والے افراد میں امراض قلب کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے، لیکن روزانہ معمولی مقدار میں سگریٹ پینے کے اثرات پر زیادہ کام نہیں ہوا تھا۔
جرنل PLOS Medicine میں شائع تحقیق میں 3 لاکھ سے زائد بالغ افراد پر مبنی 22 طویل المعیاد مطالعات کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا۔ ان افراد کی صحت کا اوسطاً 20 سال تک جائزہ لیا گیا، جس دوران ایک لاکھ 25 ہزار سے زائد اموات ہوئیں اور 54 ہزار افراد میں ہارٹ اٹیک، فالج اور ہارٹ فیلیئر کی تشخیص ہوئی۔
تحقیق کے نتائج سے پتہ چلا کہ تمباکو نوشی سے پاک افراد کے مقابلے میں معمولی سگریٹ نوش افراد (روزانہ 2 سے 5 سگریٹ) میں ہارٹ فیلیئر کا خطرہ 50 فیصد اور کسی بھی وجہ سے موت کا خطرہ 60 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔
یہ خطرہ سگریٹ چھوڑنے کے بعد بھی برقرار رہتا ہے، اگرچہ 10 سال کے بعد نمایاں کمی آ جاتی ہے۔ البتہ 30 سال بعد بھی ماضی میں تمباکو نوشی کرنے والوں میں امراض قلب کا خطرہ ہمیشہ رہنے والوں کے مقابلے میں زیادہ رہتا ہے۔
محققین کے مطابق جوانی میں تمباکو نوشی ترک کرنا دل کی بیماریوں سے بچاؤ کا سب سے مؤثر طریقہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمر کے ساتھ سگریٹس کی مقدار میں بتدریج کمی کرنے سے دل کے امراض کے خطرے میں کوئی خاص فرق نہیں آتا۔
تحقیق کے مطابق، روزانہ ایک یا دو سگریٹ پینے کی عادت بھی دل کی بیماریوں کے خطرے کو نمایاں حد تک بڑھا دیتی ہے، جو ایک حیران کن دریافت ہے۔
متعلقہ عنوانات
فون سے اسکرین شاٹ محفوظ کرنا یادداشت کمزور کر سکتا ہے: تحقیق
19 August 2026
امریکا میں خطرناک ’ویسٹ نائل وائرس‘ کا پھیلاؤ
19 August 2026
بلڈ پریشر کی پرانی دوا بچوں کی خطرناک دماغی بیماری کی رفتار سست کر سکتی ہے
18 August 2026
حکیم شہزاد کی رجسٹریشن منسوخی سے متعلق طب کونسل کا فیصلہ معطل
18 August 2026
کانگو میں ایبولا وائرس کی وبا ہر 30 منٹ میں ایک جان لینے لگی: ڈبلیو ایچ او
17 August 2026
گرین تھراپی: شہریوں کے ذہنی سکون کا ایک آسان حل
17 August 2026
پودوں پر مشتمل غذا آنتوں کے بیکٹیریا کیسے اثر انداز ہوتی ہے؟ اہم انکشاف
16 August 2026
مریم نواز شریف میڈیکل کالج میانوالی کو باقاعدہ میڈیکل انسٹی ٹیوشن کا درجہ مل گیا
16 August 2026