LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
لطف آباد میں گھر کی دوسری منزل پر پراسرار آتشزدگی، بیوہ ماں اور دو کمسن بیٹیاں جاں بحق، قتل کا شبہ اسرائیلی انتخابات: ابتدائی نتائج میں نیتن یاہو اتحاد کی برتری، اکثریت سے دور شہباز شریف نے مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا کا اہم اجلاس کل طلب کر لیا حکومت اور پیپلز پارٹی مذاکرات کا دوسرا دور ختم، بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق سعودی سفیر کی خواجہ آصف سے ملاقات، دفاعی تعاون مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ سہیل آفریدی سمیت دیگر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری کا حکم نامہ جاری برآمدات میں اضافے کیلئے جی ایس پی پلس فریم ورک سے بھرپور استفادہ کیا جائے: اسحاق ڈار بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے 6 رفقاء کی فہرست جیل حکام کو جمع روہڑی کے قریب ایل پی جی باؤزر دھماکے میں 2 افراد جاں بحق، 4 زخمی مصنوعی ذہانت سے سرکاری اخراجات کم کرنے کا منصوبہ، ہزاروں نوکریاں ختم ہوں گی حوثی ملیشیا کا عدن ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل حملہ روس اور ایران کے درمیان 8 جوہری پاور یونٹس کی تعمیر کے معاہدوں پر دستخط گھریلو تنازع پر بھائی نے فائرنگ کرکے دو بہنوں کو قتل کردیا ایران کا مستقبل سپریم لیڈر کی ہدایات کے مطابق ہوگا، صدر مسعود پزشکیان انٹربینک میں روپے کی قدر میں بہتری، ڈالر مزید سستا ہوگیا

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز

Web Desk

19 August 2026

پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں گزشتہ روز کی شدید مندی کے بعد تعطل ختم ہو گیا ہے اور بدھ کے روز کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے، جس کے نتیجے میں کے ایس ای-100 انڈیکس ایک بار پھر ایک لاکھ 78 ہزار پوائنٹس کی حد پر بحال ہو گیا ہے۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز ٹریڈنگ کے آغاز کے ساتھ ہی مارکیٹ میں برائے نام تیزی ریکارڈ کی گئی اور ہنڈرڈ انڈیکس میں 100 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔ اس مثبت پیش رفت کے بعد پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 78 ہزار 055 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن شدید مندی اور فروخت کے دباؤ کے باعث سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 2,546 پوائنٹس کی نمایاں کمی کے ساتھ ایک لاکھ 77 ہزار 955 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب کرنسی مارکیٹ میں انٹر بینک کے اندر امریکی ڈالر کی قدر میں مکمل استحکام دیکھا جا رہا ہے۔ تعطل سے پاک تجارتی سرگرمیوں کے دوران امریکی ڈالر 277.61 روپے کی سطح پر بغیر کسی بڑی تبدیلی کے ٹریڈ ہو رہا ہے۔