LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس گارڈن ٹاؤن کا دورہ، شہریوں کی شکایات پر برہم اسحاق ڈار کا ترک وزیر خارجہ سے رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال پاکستان SCO اجلاس کی میزبانی کرے گا، اسحاق ڈار کا تیاریوں پر اظہارِ اطمینان جنگ کے دوران امریکا نے مذاکرات کی درخواست کی: ایرانی وزیر خارجہ بلوچستان سے جلد دہشت گردی کا جڑ سے خاتمہ ہوجائے گا: صدر زرداری نواز شریف اور مریم نواز سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی الوداعی ملاقات پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز ڈونلڈ ٹرمپ کا کینیڈین مصنوعات پر 50 فیصد نئے ٹیرف روکنے کا اعلان ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے امریکا کے سامنے مطالبات رکھ دیئے ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج مدمقابل ہونگی دوبارہ فوجی ایکشن سے سفارتکاری کا وقت آگیا، دباؤ بڑھا کر امریکا رعایتیں حاصل نہیں کر سکتا: ایران ایران اور امریکا کے درمیان جنگ میں آبنائے ہرمز پر کنٹرول اہم ترین محاذ بن گیا: میڈیا رپورٹ خلیج فارس میں امریکی تسلط کے بعد کا نظام ابھر رہا ہے، محسن رضائی پاکستان کا اہم فیصلہ: بھارتی رجسٹرڈ طیاروں کے لیے فضائی حدود کے استعمال پر پابندی میں 24 ستمبر 2026 تک توسیع روس کے یوکرین کے شمال مشرقی علاقے میں میزائل حملے، 10 افراد ہلاک، 18 زخمی

بلوچستان سے جلد دہشت گردی کا جڑ سے خاتمہ ہوجائے گا: صدر زرداری

Web Desk

19 August 2026

صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ایوانِ صدر اسلام آباد میں ملاقات کی ہے، جس میں صوبہ بلوچستان کی مجموعی سیاسی صورتحال، امن و امان، اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا।ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے صدر مملکت کو بلوچستان میں عوامی فلاح و بہبود، صوبائی ترقیاتی منصوبوں اور امن و امان کی موجودہ صورتحال سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا। صدر آصف علی زرداری نے اس بات پر زور دیا کہ رقبے کے لحاظ سے ملک کے سب سے بڑے صوبے بلوچستان میں پائیدار امن، تیز رفتار ترقی اور عوامی فلاح کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے درمیان مضبوط اور مؤثر روابط اور یکجہتی ناگزیر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان خصوصی توجہ اور وافر وسائل کا حقدار ہے۔ صدر مملکت نے سخت موقف اپناتے ہوئے کہا کہ بیرونی سرپرستی میں متحرک دہشت گردوں اور ملک دشمن عناصر کی جانب سے بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی میں رکاوٹیں ڈالنے کی تمام سازشوں کو ہر قیمت پر ناکام بنایا جائے گا۔ انہوں نے اس پختہ عزم کا اعادہ کیا کہ وہ دن دور نہیں جب بلوچستان سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ہو جائے گا اور صوبے میں امن و استحکام کا دور دورہ ہوگا۔ اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) ویمنز ونگ کی مرکزی صدر فریال تالپور اور سابق صوبائی وزیر میر علی حسن زہری بھی موجود تھے