LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
یوکرین کا 28 روسی سمندری جہازوں پر حملہ، ماسکو نے سمندری راستہ بند کردیا سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں آج پھر قیمت بڑھ گئی سپریم کورٹ کا تعلیمی اداروں میں ہراسانی کے واقعات کی روک تھام کےلیے اہم فیصلہ جاری ایس ای سی پی کا انقلابی قدم؛ اب IBAN کے ذریعے ڈیجیٹل ’کے وائی سی‘ ہوگی، نادرا کے بلاک شناختی کارڈز پر انویسٹمنٹ اکاؤنٹس بھی فوری بلاک کرنے کا فیصلہ پاک امریکہ تجارتی معاہدے پر واشنگٹن میں اہم پیش رفت؛ مذاکرات مثبت رہے، اختلافات کم کرنے پر اتفاق سمندری طوفان باوی سے کئی ممالک کو خطرہ، فلپائن میں کم از کم 15 افراد ہلاک حکومت نے جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ کر دیا گیا امریکی قونصل خانے کے وفد کا ای پی اے لاہور کا دورہ، سموگ کنٹرول اقدامات کو سراہا آئی ایم ایف اگلے 14 ماہ میں پاکستان کو مزید 3.6 ارب ڈالر قرض دے گا پاکستان کا محلِ وقوع ایک اثاثہ، معاشی فوائد حاصل کر سکتا ہے: اسحاق ڈار آپریشن شعبان: بلوچستان میں فورسز کی تازہ کارروائیوں میں 9 دہشت گرد ہلاک عمران خان اور جمائمہ کا برطانوی گھر برائے فروخت ایف بی آر میں 323 ارب روپے سے زائد کی ٹیکس بے ضابطگیوں کا انکشاف امریکا نے 2 طیارہ بردار بحری جہاز لنکن اور بش ایران کے قریب تعینات کر دیئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران اتار چڑھاؤ

Web Desk

13 March 2026

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر منفی رجحان دیکھا گیا تاہم کچھ ہی دیر بعد مارکیٹ میں بہتری آئی اور انڈیکس مثبت زون میں داخل ہو گیا۔

کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس 620 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 1 لاکھ 53 ہزار 800 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا تھا۔

بعد ازاں مارکیٹ میں تیزی آئی اور انڈیکس 478 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 54 ہزار 899 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔ تاہم کچھ دیر بعد دوبارہ کمی دیکھنے میں آئی اور انڈیکس 1 لاکھ 54 ہزار 216 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کرتا رہا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کے ایس ای 100 انڈیکس کی یومیہ بلند ترین سطح 1 لاکھ 58 ہزار 624 پوائنٹس جبکہ کم ترین سطح 1 لاکھ 55 ہزار 652 پوائنٹس رہی تھی، تاہم مارکیٹ 318 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 1 لاکھ 55 ہزار 858 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوئی تھی۔