LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
بلوچستان کے شہر دالبندین اور ملحقہ علاقوں میں 5.1 شدت کا زلزلہ امریکی صدر ٹرمپ نے جلد ہی ایران پر دوبارہ حملہ کرنے کا اشارہ دے دیا نیویارک انتخابات: ووٹر رجسٹریشن کی آخری تاریخ 24 اکتوبر، All About USA کی جانب سے رہنما ووٹر گائیڈ جاری نیویارک میں سینٹرل پارک کی تاریخی بگھیوں پر پابندی کا بل منظور، 2028 میں صنعت کا خاتمہ ہوگا کینیڈا اور ترکیہ میں دوطرفہ تعلقات کو سٹریٹجک شراکت داری میں تبدیل کرنے کا معاہدہ طے غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں اور فائرنگ سے مزید 4 فلسطینی شہید سعودی معیشت پر حوثیوں کے حملوں کے اثرات فی الحال محدود ہیں، آئی ایم ایف جماعت اسلامی کا آج ملک کے 150 شہروں میں بیک وقت احتجاج اور دھرنوں کا اعلان روس نے اسرائیل کے ماسکو پر یہود دشمن مہم میں ملوث ہونے کے الزامات مسترد کر دیے یوکرین کیساتھ معاہدہ ممکن، روس کو میدان جنگ میں شکست نہیں دی جا سکتی: صدر پوتن دمام ایئرپورٹ پر حوثی حملے میں جاں بحق افراد کی تعداد 2 ہوگئی پیوٹن کو انسان دوست قرار دینے پر زیلنسکی کی اسٹیو وٹکوف پر تنقید یمنی فوج کے 780 فضائی اور فوجی حملے، 512 حوثی باغی ہلاک اور زخمی خوبصورت منظر کی تصویر لیتے امریکی خاتون گہری کھائی میں گر کر ہلاک امارات، قطر سمیت عرب ممالک اور مسلم ورلڈ لیگ کی سعودیہ پر حملوں کی شدید مذمت

ایرانی سُپریم لیڈر کی شہادت پر پاکستانی شوبز انڈسٹری بھی غم سے نڈھال

Web Desk

2 March 2026

امریکا اور اسرائیل کی ایران میں مشترکہ کارروائی کے دوران ایرانی آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت پر دنیا بھر سمیت پاکستان میں بھی گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ پاکستان میں شوبز شخصیات اور عوام نے ان کی وفات کو امتِ مسلمہ کیلئے ایک بڑا نقصان قرار دیا ہے۔

پاکستانی اداکارہ مشی خان نے انسٹاگرام پر سٹوری اور ویڈیو پیغام شیئر کرتے ہوئے آیت اللہ علی خامنہ ای کیلئے آنسوؤں کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے لکھا کہ دنیا کے سب سے معتبر شخص کو مار ڈالا گیا، تاریخ کبھی فراموش نہیں کرے گی کہ کیسے 86 سالہ شخص تنہا شیطانی طاقتوں کے سامنے ڈٹا رہا، ہتھیار ڈالنے کے بجائے جامِ شہادت نوش کیا۔

اداکارہ نادیہ خان نے نجی ٹی وی چینل پر نشر ہونے والی اپنی رمضان ٹرانسمیشن کے دوران شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ مسلمانوں کیلئے ایک مشکل وقت ہے، جو متحد نہیں ہیں وہ اس کی بھاری قیمت ادا کر رہے ہیں۔ مسلم دنیا میں جنگ کا منظر ناقابلِ برداشت ہے، آیت اللہ کی شہادت امتِ مسلمہ کیلئے ایک بڑا صدمہ ہے۔

اداکار عقیل ملک نے انسٹاگرام پر لکھا کہ حق والوں کے سر جھکتے نہیں بلکہ کٹ جاتے ہیں۔

اداکارہ مایا علی نے انسٹا سٹوری میں ایرانی شہید رہنما کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ہیروز کبھی مرتے نہیں، وہ ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ سچے رہنما تھے جو اپنے دشمن کے خلاف پوری طاقت سے کھڑے رہے۔

اداکار و گلوکار ثمر جعفری نے انسٹا سٹوری میں لکھا کہ آج آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت نے ان کے ذہن میں برسوں سے موجود سوال کا جواب دے دیا کہ حضرت حسین بن علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہما کے وقت مسلم امہ کہاں تھی؟ کیوں کوئی ان کی مدد کیلئے آگے نہیں آیا جب انہیں سب سے زیادہ مدد کی ضرورت تھی۔

اداکار خالد انعم نے انسٹا سٹوری شیئر کرتے ہوئے کہا کہ چراغ سب کے بجھیں گے، ہوا کسی کی نہیں، الوداع آغا جان۔

دیگر پاکستانی شوبز شخصیات، جن میں مدیحہ رضوی، ایمن خان، منال خان، طلحہٰ چاہور، خاقان شاہنواز، ثناء جاوید، یمنیٰ زیدی شامل ہیں، نے بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر تعزیتی پیغامات جاری کیے ہیں اور شہید رہنما کے لیے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔