روس نے اسرائیل کے ماسکو پر یہود دشمن مہم میں ملوث ہونے کے الزامات مسترد کر دیے
Web Desk
23 October 2026
روس نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی جانب سے انٹرنیٹ پر یہود دشمن (Anti-Semitic) مہم میں روس کے مبینہ کردار سے متعلق عائد کردہ الزامات کو مکمل طور پر بے بنیاد، مضحکہ خیز اور حقائق کے منافی قرار دیتے ہوئے ان پر شدید حیرت کا اظہار کیا ہے۔
روسی وزارتِ خارجہ نے اسرائیلی وزیراعظم کے بیانات پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ ماسکو کو نیتن یاہو کی جانب سے روس کے خلاف ایسے بیانات پر تعجب ہوا ہے، خصوصاً اس لیے کہ روس اور اسرائیل کے درمیان مضبوط تاریخی اور ثقاقتی تعلقات قائم ہیں۔ ترجمان کے مطابق روس میں مختلف قومیتوں اور مذاہب کے درمیان باہمی احترام اور ہم آہنگی کی سرکاری پالیسی کے باعث یہود دشمنی کے واقعات نہ ہونے کے برابر ہیں، جس کا اعتراف خود اسرائیلی حکام بھی متعدد بار کر چکے ہیں۔
روسی وزارتِ خارجہ نے اپنے موقف میں مزید کہا کہ ان حقائق کی موجودگی میں روس کو آن لائن یہود دشمن مہم سے جوڑنے کی کوششیں بلاجواز ہیں اور ماسکو ایسے تمام الزامات کو مکمل طور پر مسترد کرتا ہے۔
متعلقہ عنوانات
کینیڈا اور ترکیہ میں دوطرفہ تعلقات کو سٹریٹجک شراکت داری میں تبدیل کرنے کا معاہدہ طے
23 October 2026
غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں اور فائرنگ سے مزید 4 فلسطینی شہید
23 October 2026
سعودی معیشت پر حوثیوں کے حملوں کے اثرات فی الحال محدود ہیں، آئی ایم ایف
23 October 2026
جماعت اسلامی کا آج ملک کے 150 شہروں میں بیک وقت احتجاج اور دھرنوں کا اعلان
23 October 2026
یوکرین کیساتھ معاہدہ ممکن، روس کو میدان جنگ میں شکست نہیں دی جا سکتی: صدر پوتن
23 October 2026
دمام ایئرپورٹ پر حوثی حملے میں جاں بحق افراد کی تعداد 2 ہوگئی
23 October 2026
پیوٹن کو انسان دوست قرار دینے پر زیلنسکی کی اسٹیو وٹکوف پر تنقید
23 October 2026
یمنی فوج کے 780 فضائی اور فوجی حملے، 512 حوثی باغی ہلاک اور زخمی
22 October 2026