یوکرین کیساتھ معاہدہ ممکن، روس کو میدان جنگ میں شکست نہیں دی جا سکتی: صدر پوتن
Web Desk
23 October 2026
روسی صدر ولادیمیر پوتن نے ایک روسی نیوز چینل کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں کہا ہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان حتمی معاہدہ ممکن ہے کیونکہ دونوں ممالک کے عوام درحقیقت ایک ہی قوم ہیں، تاہم انہوں نے واضح کیا کہ روس کو میدانِ جنگ میں اسٹریٹجک شکست دینا ناممکن ہے۔
صدر پوتن کے مطابق روس تنازع کا پُرامن حل چاہتا ہے اور مذاکرات کے ذریعے تمام اختلافات حل کیے جا سکتے ہیں۔ تاہم انہوں نے یوکرین کے ضم شدہ علاقوں کے نقصان کا تاثر رد کرتے ہوئے کہا کہ وہ تاریخی طور پر روس کا حصہ ہیں، جہاں کے عوام نے ووٹ کے ذریعے روس کا ساتھ منتخب کیا۔ انہوں نے یورپی ممالک کی روس مخالف پالیسیوں کو ‘سیاسی شیزوفرینیا’ قرار دیتے ہوئے کہا کہ روس یورپ کے ساتھ جنگ کا خواہاں نہیں۔ یوکرینی قیادت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہاں شہریوں کو زبردستی محاذ پر بھیجا جا رہا ہے اور فوج سے فرار ہونے والوں کی تعداد 5 لاکھ تک پہنچ چکی ہے۔
امریکی انتظامیہ کے ساتھ رابطوں کا ذکر کرتے ہوئے صدر پوتن نے بتایا کہ روس، امریکہ اور یوکرین کے درمیان سہ فریقی رابطے دوبارہ شروع کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔ انہوں نے صراحت کی کہ روس عارضی جنگ بندی کے بجائے حتمی امن معاہدے اور دونوں ممالک کی دائم سلامتی کی ضمانتوں پر بات چیت کا خواہاں ہے، جبکہ ‘اسپیشل ملٹری آپریشن’ کے تمام اہداف ہر صورت حاصل کیے جائیں گ
متعلقہ عنوانات
کینیڈا اور ترکیہ میں دوطرفہ تعلقات کو سٹریٹجک شراکت داری میں تبدیل کرنے کا معاہدہ طے
23 October 2026
غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں اور فائرنگ سے مزید 4 فلسطینی شہید
23 October 2026
سعودی معیشت پر حوثیوں کے حملوں کے اثرات فی الحال محدود ہیں، آئی ایم ایف
23 October 2026
جماعت اسلامی کا آج ملک کے 150 شہروں میں بیک وقت احتجاج اور دھرنوں کا اعلان
23 October 2026
روس نے اسرائیل کے ماسکو پر یہود دشمن مہم میں ملوث ہونے کے الزامات مسترد کر دیے
23 October 2026
دمام ایئرپورٹ پر حوثی حملے میں جاں بحق افراد کی تعداد 2 ہوگئی
23 October 2026
پیوٹن کو انسان دوست قرار دینے پر زیلنسکی کی اسٹیو وٹکوف پر تنقید
23 October 2026
یمنی فوج کے 780 فضائی اور فوجی حملے، 512 حوثی باغی ہلاک اور زخمی
22 October 2026