LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان کے خلائی سفر میں تاریخی سنگِ میل، پہلا قومی انسانی خلائی مشن روانگی کے قریب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز 28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ سامنے آنے پر دیکھ کر فیصلہ کریں گے: پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر علی ظفر امریکی وزارت خارجہ کی بحرین میں امریکی شہریوں کو دوبارہ وارننگ ایران نے ایک ہفتے میں سب سے زیادہ ڈرون اور میزائل داغے: ٹرمپ سکھ مذہب کے بانی بابا گورو نانک کے 557 ویں جنم دن کی تقریبات کا آج دوسرا روز 8 لاکھ ٹن مزید گندم درآمد کرنے کا فیصلہ، تیسرا عالمی ٹینڈر جاری پاک فوج اور فرنٹیئر کور کے زیرِ اہتمام سوات پریمیئر کرکٹ لیگ سیزن 8 کا شاندار آغاز آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر پر حملے کے بعد لاپتا اردنی ملاح کی تلاش جاری احمد پور شرقیہ: ٹرک اور لوڈر ڈالے میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، ایک زخمی ٹرمپ کے ڈیموکریٹس پر الزامات، ایران کے حملوں اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر سخت مؤقف یوکرین کے معاملے پر روسی صدر پیوٹن امریکا کے دوست نہیں ہیں: جے کلیٹن امریکا اب فاتح طاقت نہیں رہا شکست خوردہ ملک بن چکا ہے: محسن رضائی جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا

غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں اور فائرنگ سے مزید 4 فلسطینی شہید

Web Desk

23 October 2026

غزہ پٹی کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی فوج کی جانب سے کی جانے والی تازہ ترین فائرنگ اور فضائی حملوں کے نتیجے میں خاتون سمیت کم از کم 4 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

عرب میڈیا اور حماس کے زیرِ انتظام وزارتِ داخلہ کے مطابق، غزہ شہر کے علاقے تل الہوا میں منشیات کنٹرول پولیس کی ایک گاڑی پر اسرائیلی ڈرون حملے کے نتیجے میں 1 اہلکار شہید اور دوسرا شدید زخمی ہوا۔ اس کے علاوہ جنوبی شہر خان یونس میں سائیکل پر سوار ایک فلسطینی، نصیرات پناہ گزین کیمپ کے قریب ایک شخص جبکہ شمالی غزہ کے جبالیہ کیمپ کے قریب اسرائیلی فوج کی مستقیم فائرنگ سے ایک خاتون شہید ہوئیں۔

اسرائیلی حکام نے الزام عائد کیا ہے کہ حماس جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دوبارہ عسکری صلاحیتیں بحال کر رہی ہے، جبکہ حماس نے ان دعووں کو یکسر مسترد کرتے ہوئے اسرائیل پر معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کا الزام لگایا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال امریکی ثالثی میں ہونے والی جنگ بندی کے باوجود غزہ کی مکمل تعمیرِ نو اور اسرائیلی افواج کے حتمی انخلا پر اب تک اتفاقِ رائے نہیں ہو سکا ہے۔