لاہور: جعلی نمبر پلیٹ کا استعمال، یوٹیوبر رجب بٹ کی لینڈ کروزر تھانے بند، مقدمہ درج
Web Desk
21 October 2026
لاہور کے علاقے سندر کی پولیس نے این ایف سی پل کے قریب اینٹی کرائم سیکیورٹی چیکنگ کے دوران غیر قانونی اور جعلی نمبر پلیٹ پر معروف یوٹیوبر رجب بٹ کی لینڈ کروزر کو تحویل میں لے کر تھانے بند کر دیا ہے۔ پولیس کے مطابق گاڑی پر سرکاری نمونے کے برعکس جعلی نمبر پلیٹ نصب کی گئی تھی، جس پر گاڑی کا ڈرائیور موسیٰ خان موقع پر کوئی تسلی بخش جواب یا قانونی دستاویزات پیش کرنے میں ناکام رہا۔ سندر پولیس نے گاڑی کے ڈرائیور کے خلاف فوری طور پر مقدمہ درج کر لیا ہے، جبکہ ابتدائی تحقیقات میں گاڑی کی ملکیت یوٹیوبر رجب بٹ سے ثابت ہوئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ گاڑی کی ملکیت اور جعل سازی سے متعلق مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
متعلقہ عنوانات
’دی راک‘ کے نئے لک کے پیچھے کیا راز ہے؟ اداکار کی حالت دیکھ کر مداح حیران
21 October 2026
ٹائیگر شروف حملہ آوروں کا اصل ہدف نہیں تھے، تفتیش میں اہم انکشاف
21 October 2026
نکاح نامہ پڑھے بغیر شادی نہ کریں، ونیزہ احمد کا خواتین کو اہم مشورہ
21 October 2026
مہوش حیات کا فنکاروں کو نجی زندگی کو سوشل میڈیا سے دور رکھنے کا مشورہ
20 October 2026
بھارتی اداکار عمران خان نے ملک چھوڑنے کا نوٹس عدالت میں چیلنج کردیا
20 October 2026
رجب بٹ کی عبدالستار ایدھی کا کردار ادا کرنے کی خواہش، صارفین کی کڑی تنقید
19 October 2026
‘اسے فوری ہٹائیں،’ نیہا شرما نے بغیر اجازت اے آئی سے تصاویر اور ویڈیوز بنانے والوں کو خبردار کردیا
19 October 2026
بالی وڈ اداکار ٹائیگر شروف فائرنگ کے واقعے میں بال بال بچ گئے
19 October 2026