پیوٹن کو انسان دوست قرار دینے پر زیلنسکی کی اسٹیو وٹکوف پر تنقید
Web Desk
23 October 2026
یوکرینی صدر وولودی میر زیلنسکی نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو “انسان دوست” قرار دینے پر امریکی نمائندے اسٹیو وٹکوف کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ روسی صدر امن کے قیام کے لیے ذرا برابر بھی سنجیدہ نہیں ہیں اور وہ محض بے گناہ لوگوں کی جانوں سے کھیل رہے ہیں۔
اپنے ایک بیان میں یوکرینی صدر کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ان کے اختلافات کا تعلق کسی ذاتی رنجش سے نہیں ہے، بلکہ روس پر سے پابندیاں اٹھانے کے نتیجے میں پیوٹن کی پوزیشن مزید مستحکم ہو جائے گی۔ صدر زیلنسکی نے واضح کیا کہ یوکرین کسی بھی صورت اپنے مقبوضہ علاقوں سے دستبردار نہیں ہوگا اور نہ ہی روس کے قبضے والے یوکرینی علاقوں کو روسی سرزمین تسلیم کیا جائے گا۔
انہوں نے تجویز دی کہ موجودہ محاذوں پر فوری جنگ بندی کے بعد ہی آگے کی بات چیت کا آغاز کیا جا سکتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے مغربی اتحادیوں سے پرزور مطالبہ کیا کہ وہ روس پر عائد پابندیاں برقرار رکھیں اور یوکرین کو دفاعی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے مؤثر میزائل فراہم کریں۔
متعلقہ عنوانات
کینیڈا اور ترکیہ میں دوطرفہ تعلقات کو سٹریٹجک شراکت داری میں تبدیل کرنے کا معاہدہ طے
23 October 2026
غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں اور فائرنگ سے مزید 4 فلسطینی شہید
23 October 2026
سعودی معیشت پر حوثیوں کے حملوں کے اثرات فی الحال محدود ہیں، آئی ایم ایف
23 October 2026
جماعت اسلامی کا آج ملک کے 150 شہروں میں بیک وقت احتجاج اور دھرنوں کا اعلان
23 October 2026
روس نے اسرائیل کے ماسکو پر یہود دشمن مہم میں ملوث ہونے کے الزامات مسترد کر دیے
23 October 2026
یوکرین کیساتھ معاہدہ ممکن، روس کو میدان جنگ میں شکست نہیں دی جا سکتی: صدر پوتن
23 October 2026
دمام ایئرپورٹ پر حوثی حملے میں جاں بحق افراد کی تعداد 2 ہوگئی
23 October 2026
یمنی فوج کے 780 فضائی اور فوجی حملے، 512 حوثی باغی ہلاک اور زخمی
22 October 2026