فہد مصطفیٰ اور عتیقہ اوڈھو کا تنازع خوش اسلوبی سے حل
Web Desk
25 February 2026
پاکستان شوبز انڈسٹری کے دو بڑے ناموں، سینیئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو اور معروف میزبان و اداکار فہد مصطفیٰ کے درمیان حالیہ دنوں پیدا ہونے والی تلخی بالآخر خوش اسلوبی سے ختم ہو گئی ہے۔ دونوں فنکاروں نے عوامی سطح پر ایک دوسرے سے معذرت کر کے سوشل میڈیا پر جاری بحث کو ختم کر دیا ہے۔معاملہ اس وقت شروع ہوا جب ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عتیقہ اوڈھو نے فہد مصطفیٰ کو مشورہ دیا کہ انہیں اب چھوٹی لڑکیوں کے بجائے اپنی ہم عمر اداکاراؤں کے ساتھ کام کرنا چاہیے۔ اس بیان پر فہد مصطفیٰ نے اپنے شو میں سخت ردِعمل دیتے ہوئے مزاحیہ اور کسی حد تک تنقیدی انداز میں کہا کہ “کیا عتیقہ آپا چاہتی ہیں کہ میں ان کے ساتھ ہیرو آؤں؟” انہوں نے اداکارہ کو طنزیہ طور پر مزید سرجریاں کرانے کا مشورہ بھی دے ڈالا، جس پر سوشل میڈیا صارفین نے فہد کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
حالات کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے عتیقہ اوڈھو نے بڑائی کا مظاہرہ کیا اور انسٹاگرام پر وضاحتی پوسٹ شیئر کی۔ انہوں نے کہا کہ فہد ایک محنتی پروفیشنل ہیں اور انہوں نے محض جذبات میں آکر ایسا کہا، ساتھ ہی انہوں نے غیر ارادی طور پر دکھ پہنچانے پر معذرت بھی کی۔عتیقہ اوڈھو کے اس مثبت رویے کے بعد فہد مصطفیٰ نے بھی اپنے پروگرام میں لائیو معافی مانگی۔ انہوں نے کہا:”عتیقہ آپا آپ ہماری بڑی ہیں اور پاکستان کی سب سے حسین خاتون ہیں۔ میں آپ سے اپنے الفاظ پر معذرت خواہ ہوں، اللہ آپ کو ہمیشہ خوش رکھے۔”
متعلقہ عنوانات
معروف شاعر احمد راہی کو ہم سے بچھڑے 24 برس بیت گئے
2 September 2026
شعیب ملک کا چوتھی شادی کی افواہوں پر دلچسپ ردعمل
2 September 2026
میں جنات کا بادشاہ ہوں، ایک جن 12 برس سے میرے ساتھ ہے: محسن گیلانی
2 September 2026
رابعہ بٹ اور سونم باجوہ کی دلچسپ نوک جھونک
1 September 2026
معروف امریکی گلوکار لیونل رچی کنسرٹ کے بعد اسپتال منتقل
1 September 2026
مائیکل جیکسن کا بڑا بیٹا کئی ماہ کی خاموشی کے بعد اچانک منظرِ عام پر، مداح حیران
1 September 2026
جیا علی کا والدہ کے انتقال پر اہم انکشاف، صدمہ قبول کرنے میں 4 دن لگے
1 September 2026
سہیل سمیر نے وائرل غیر اخلاقی ویڈیو پر مداحوں سے معذرت کرلی
1 September 2026