ایکشن کامیڈی تھرلر One Battle After Another نے6 بافٹا ایوارڈز جیت لیے
Web Desk
23 February 2026
برطانوی فلم انڈسٹری کے سب سے معتبر اعزازات ‘بافٹا’ (BAFTA) میں ایکشن، تھرل اور کامیڈی سے بھرپور فلم “One Battle After Another” نے کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیے ہیں، فلم نے مجموعی طور پر 6 ایوارڈز جیت کر میلہ لوٹ لیا۔
لندن میں منعقدہ رنگا رنگ تقریب میں “One Battle After Another” کو بہترین برطانوی فلم، بہترین سینماٹوگرافی (Cinematography)، بہترین معاون اداکار اور بہترین ایڈیٹنگ سمیت دیگر اہم کیٹیگریز میں فاتح قرار دیا گیا۔ اس فلم نے دو بڑی کیٹیگریز میں آسکر کے لیے ریکارڈ نامزدگیاں حاصل کرنے والی ویمپائر تھرلر ‘سنرز’ (Sinners) اور جذباتی کہانی پر مبنی فلم ‘ہیمنٹ’ (Hamnet) جیسی فیورٹ فلموں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔
برطانیہ کے اس سب سے بڑے ایوارڈ شو میں شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی، جن کی موجودگی نے تقریب کو چار چاند لگا دیے۔ فلمی ناقدین کے مطابق “One Battle After Another” کی اس بڑی کامیابی نے اسے آنے والے آسکرز کے لیے بھی مضبوط امیدوار بنا دیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
شوبز کی کمائی حلال یا حرام؟ نرگس نے اپنی کمائی کو ’پاک‘ قرار دے دیا
20 June 2026
اداکارہ زینب رضا کے لباس پر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید
20 June 2026
ایرانی گلوکارہ پرستو احمدی کو 74 کوڑوں کی سزا
19 June 2026
شازیہ منظور کا چاہت فتح علی خان پر دلچسپ ردعمل وائرل
19 June 2026
نعمان اعجاز کا شوبز کی کمائی پر تنقید کرنے والے صارف کو جواب
19 June 2026
ہالی ووڈ اداکارہ ڈیوگ چیس 35 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں
18 June 2026
مولانا طارق جمیل کو رولیکس گھڑی کا تحفہ، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل
18 June 2026
سنچیتا کہتی تھی سشانت کی طرح جان دوں گی، دوست کا لرزہ خیز انکشاف
18 June 2026