LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سعودی اتحاد نے ینبع کی جانب داغا گیا بیلسٹک میزائل اور بحیرہ احمر میں 2 کروز میزائل تباہ کردیے ٹیسلا کی فلائنگ کار نے ’اڑان‘ بھر لی، 2028 میں پروڈکشن کا اعلان افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہونے دی جائے: سید ابرار حسین ایک ہزار ڈرونز سے حملے، پوتن کا مقصد یوکرین کا مکمل خاتمہ ہے: زیلنسکی امریکا کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالیں گے، ایرانی صدر مسعود پزشکیان فریحہ ابراہیم کی ہاسٹل میں موت، فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پر 2 کروڑ روپے جرمانہ پاکستان کی آئی ٹی برآمدات 9 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں پاکستان کی برآمدات میں سالانہ 18 فیصد اضافہ، درآمدی بل بھی 11 فیصد بڑھ گیا کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ دہشت گرد زاہد گل ہلاک چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو لندن میں آنریری بینچر کا اعزاز دے دیا گیا گلشن حدید میں گھر سے 5 لاشیں ملنے کا معاملہ، میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی اسحاق ڈار کی سول ایوی ایشن کے جاری منصوبوں پر کام تیز کرنے کی ہدایت کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں ماہانہ بنیادوں پر ہوشربا اضافہ آرمینیا کی ایران کی سلامتی کے خلاف کوئی اقدام نہ کرنے کی یقین دہانی پاکستان اور ورلڈ بینک کا سرمایہ کاری، روزگار کیلئے تعاون بڑھانے پر اتفاق

ایڈہاک صدر پی ایچ ایف نے ذمہ داریاں سنبھالتے ہی کپتان ہاکی ٹیم پر پابندی ختم کردی

Web Desk

20 February 2026

پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے نو منتخب ایڈہاک صدر محی الدین وانی نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔ چارج سنبھالنے کے فوراً بعد انہوں نے قومی ہاکی ٹیم کے کپتان عماد بٹ پر عائد پابندی ختم کرنے کا بڑا اعلان کرتے ہوئے ہاکی کی بحالی کے لیے ہنگامی اقدامات کا آغاز کر دیا ہے۔

محی الدین وانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کے لیے وقت انتہائی کم ہے، جس کے پیشِ نظر فوری طور پر تربیتی کیمپ شروع کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ فیڈریشن میں تمام فیصلے شفافیت اور میرٹ کی بنیاد پر ہوں گے اور کھلاڑیوں کو انتظامی امور کے بجائے صرف اپنی ٹریننگ اور کھیل پر توجہ دینی چاہیے۔

ایڈہاک صدر کا مزید کہنا تھا کہ کوچنگ نظام میں بہتری اور ٹیم مینجمنٹ کی ازسرِ نو تشکیل ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ واضح رہے کہ سابق صدر طارق بگٹی نے استعفیٰ دینے سے قبل کپتان عماد بٹ پر پابندی عائد کی تھی، جسے اب کالعدم قرار دے دیا گیا ہے۔ محی الدین وانی، جو سیکرٹری وزارتِ بین الصوبائی رابطہ بھی ہیں، کو وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد فیڈریشن کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔