LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیراعظم کا ایس ایم ایز کیلئے قرضوں کا حجم 2028 تک 2.2 ٹریلین روپے کرنے کا حکم خیبر پختونخوا کے 12 اضلاع میں امن و ترقی کیلئے فنڈز کی فوری فراہمی کا فیصلہ خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی نفاذ کے خلاف سینیٹ میں قرارداد جمع صدر زرداری کی سیکریٹری خارجہ سے ملاقات، عالمی تعلقات مضبوط بنانے پر زور ترکی میں مسافر بس اور ٹرک میں تصادم، 11 افراد ہلاک، 27 زخمی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے برازیلی فوجی وفد کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق ایمرجنسی کا نفاذ تحریک انصاف کی ضد اور عدم تعاون کا نتیجہ ہے: طارق فضل چودھری وزیر خزانہ کی سربراہ ای ایس سی اے پی سے ملاقات، معاشی اصلاحات پر گفتگو پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مندی، ہنڈرڈ انڈیکس 1964 پوائنٹس گر گیا 11 اکتوبر جمہوریت کا سیاہ ترین دن، کے پی کے عوام ایمرجنسی اور گورنر راج کو مسترد کرتے ہیں: بیرسٹر گوہر علی خان ہمارا واسطہ آئین شکنوں سے ہے، حالات بلوچستان میں خراب ہیں تو وہاں ایمرجنسی لگائیں: علامہ راجہ ناصر عباس دہشت گردی پر سیکیورٹی کے ساتھ عوامی مسائل کا حل بھی لازمی دھاندلی سے عوامی منڈیٹ چھینا گیا، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت دی جائے، ملک گیر پرامن احتجاج کا اعلان: محمود خان اچکزئی کوئٹہ کے قریب پاک فوج کا تربیتی طیارہ حادثے کا شکار، دونوں پائلٹ شہید ترقیاتی منصوبوں کی قربانی دے سکتے ہیں، سکیورٹی پر سمجھوتہ نہیں ہوگا: گورنر کے پی

پریزیڈنٹ ٹرافی: پشاور اور ایبٹ آباد میں شیڈول میچز لاہور، شیخوپورہ منتقل

Web Desk

12 October 2026

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے خیبر پختونخوا میں حکومت کی جانب سے ایمرجنسی کے نفاذ اور گورنر راج کے اعلان کے بعد سیکیورٹی اور انتظامی صورتحال کے پیش نظر پریزیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ کے پشاور اور ایبٹ آباد میں ہونے والے میچز دوسرے شہروں میں منتقل کر دیے ہیں۔ کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی کے میچز طے شدہ شیڈول کے مطابق پیر سے جاری رہیں گے۔ منتقل کیے گئے میچز کے تحت پشاور کے عمران خان اسٹیڈیم میں غنی اور حیدرآباد کنگز مین اکیڈمی کا میچ 14 اکتوبر سے شیخوپورہ کی رانا نوید اکیڈمی منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ ایبٹ آباد میں سوئی ناردرن اور او جی ڈی سی ایل کا مقابلہ اب لاہور کے ایل سی سی اے گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔ آخری راؤنڈ کے میچز 19 اکتوبر سے شروع ہوں گے جبکہ پوائنٹس ٹیبل پر اسٹیٹ بینک 84 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔