پاک فوج کی ٹیم نے کیمبرین پٹرول مقابلے میں سلور میڈل جیت لیا
Web Desk
15 October 2026
برطانیہ میں منعقد ہونے والے دنیا کے مشکل ترین اور معتبر ترین فوجی مقابلوں میں سے ایک کیمبرین پٹرول 2026 (Cambrian Patrol 2026) میں پاک فوج کی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چاندی کا تمغہ (Silver Medal) اپنے نام کر لیا ہے۔
یہ مشقیں برطانیہ کے علاقے ویلز (Wales) میں 2 سے 13 اکتوبر 2026 تک جاری رہیں، جن میں دنیا بھر کے 36 ممالک کی 140 عسکری ٹیموں نے حصہ لیا۔ رواں سال بین الاقوامی مقابلے میں پاکستان کی نمائندگی پاک فوج کی 59 پنجاب رجمنٹ نے کی، جس میں ایک افسر اور 7 سپاہیوں پر مشتمل 8 رکنی دستے نے حصہ لیا اور سخت ترین پیشہ ورانہ مراحل کامیابی سے طے کرتے ہوئے میڈل حاصل کیا۔
پاک فوج کی اس کامیابی کے اعتراف میں لندن میں واقع پاکستانی ہائی کمیشن کی جانب سے سلور میڈل جیتنے والے فوجی دستے کے اعزاز میں ایک پروقار استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا، جہاں ہائی کمشنر اور سینئر حکام نے جوانوں کی پیش ورانہ مہارت اور ملک و قوم کا نام روشن کرنے پر انہیں سراہا۔ کیمبرین پٹرول کو دنیا بھر میں عسکری گشت، جسمانی لچک اور حکمتِ عملی کے امتحان کے لحاظ سے سخت ترین چیلنج مانا جاتا ہے۔
متعلقہ عنوانات
بانی پی ٹی آئی کا ‘ایکس’ اکاؤنٹ بند کرنے کی درخواست: اسلام آباد ہائی کورٹ نے بیرسٹر گوہر کو جواب کے لیے مہلت دے دی
15 October 2026
گورنر راج غیر آئینی عمل ہے، عدالتیں سیاسی کیسز میں سیاسی فیصلے نہ کریں: بیرسٹر گوہر
15 October 2026
رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے: وزیر خزانہ
15 October 2026
میر رضا علی کیس: عدالتی کمیشن کی 4 والیوم پر مشتمل رپورٹ سندھ حکومت کے حوالے
15 October 2026
اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کا رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
15 October 2026
آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول، ایران کیخلاف جاری جنگ جلد ختم ہوجائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
15 October 2026
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 2 دہشتگرد ہلاک، 104 افغان شہری گرفتار
15 October 2026
پشاور میں سکول کی چھت گرنے سے خاتون ٹیچر اور 17 بچے جاں بحق
15 October 2026