ٹیسلا کی فلائنگ کار نے ’اڑان‘ بھر لی، 2028 میں پروڈکشن کا اعلان
Web Desk
16 October 2026
امریکی الیکٹرک کار ساز کمپنی ٹیسلا (Tesla) نے اپنی نئی نسل کی روڈسٹر (Roadster) اسپورٹس کار کی جدید ترین باضابطہ نمائش کی ہے، جس نے مظاہرے کے دوران مختصر طور پر ہوا میں بلند ہونے، فضائی گردش کرنے اور دوبارہ محفوظ طریقے سے زمین پر اترنے کا شاندار مظاہرہ کر کے سب کو حیران کر دیا ہے۔
نئی روڈسٹر کو ایلون مسک کی دوسری کمپنی اسپیس ایکس (SpaceX) کی راکٹ ٹیکنالوجی سے متاثرہ تھرسٹرز (Thrusters) سے لیس کیا گیا ہے۔ گاڑی میں کمپریسڈ ایئر تھرسٹرز اور تقریباً 10 نوزلز استعمال کیے گئے ہیں، جن کی مدد سے اسے ہوا میں چھلانگ لگانے اور دورانِ پرواز گردش کرنے کی صلاحیت فراہم کی گئی ہے۔ ٹیسلا کے مطابق گاڑی 0 سے 60 میل فی گھنٹہ (100 کلومیٹر فی گھنٹہ) کی رفتار ایک سیکنڈ سے بھی کم وقت میں حاصل کر سکتی ہے، جبکہ اس کی زیادہ سے زیادہ رفتار 230 میل فی گھنٹہ سے زائد بتائی گئی ہے۔
تاہم یہ گاڑی فی الحال کسی روایتی طیارے یا ہیلی کاپٹر کی طرح مسلسل پرواز کرنے کی صلاحیت کا عملی ثبوت پیش نہیں کر سکی ہے۔ ٹیسلا کے سربراہ ایلون مسک کے مطابق اس جدید اسپورٹس کار کی باقاعدہ تجارتی پیداوار 2028ء میں شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یاد رہے کہ نئی روڈسٹر کا تصور پہلی بار 2017ء میں پیش کیا گیا تھا اور اس کی ڈیلیوری 2020ء میں شروع کرنے کا وعدہ کیا گیا تھا، تاہم مختلف تکیکی وجوہات کی بناء پر یہ منصوبہ متعدد مرتبہ تاخیر کا شکار ہوا ہے۔
متعلقہ عنوانات
عالمی پنجابی کانفرنس میں پنجابی زبان کو نصاب میں شامل کرنے کا مطالبہ
29 November 2026
اردوان کی یونانی صدر سے ملاقات، بحیرہ ایجیئن کو امن کا سمندر بنانے کے عزم کا اظہار
29 November 2026
ایران کی شرائط تسلیم ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھولی جائے گی، ایرانی آرمی چیف
29 November 2026
عرب اتحاد کی یمن میں حوثی ملیشیا کے خلاف کارروائی، اہم اہداف تباہ کرنے کا دعویٰ
29 November 2026
حوثی ملیشیا کے سعودی عرب پر داغے گئے 3 بیلسٹک میزائل تباہ
29 November 2026
ایران عراق کا سکیورٹی معاہدے پر مکمل عملدرآمد کیلئے اتفاق، سرحدوں کے تحفظ کا عزم
29 November 2026
نیتن یاہو کی گادی آئزنکوٹ کو وزارت عظمیٰ کی پیشکش، خود متبادل وزیراعظم بننے پر آمادگی ظاہر کر دی
29 November 2026
ابوظہبی ایئرپورٹ پر اسمارٹ کوریڈور متعارف، گیٹ سے گزرے بغیر پاسپورٹ کنٹرول کی سہولت
29 November 2026