ایک ہزار ڈرونز سے حملے، پوتن کا مقصد یوکرین کا مکمل خاتمہ ہے: زیلنسکی
Web Desk
16 October 2026
یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی نے روس کی جانب سے جاری شدید فضائی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ روز یوکرین پر ایک ہزار ڈرونز کے ذریعے بڑے پیمانے پر حملے کیے گئے ہیں، جس کا واضح مقصد ان کے ملک کی بنیادی تنصیبات کو تباہ کرنا ہے۔
اپنے تازہ ترین بیان میں یوکرینی صدر نے مغرب اور بالخصوص امریکی موقف پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بعض امریکی حلقے یہ تاثر دیتے ہیں کہ زیلنسکی سے بات کرنا مشکل اور صدر ولادیمیر پوتن کے ساتھ معاملات طے کرنا آسان ہے۔ زیلنسکی نے واضح کیا کہ روس ہماری خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا ذرا برابر احترام نہیں کرتا اور وہ یوکرین کو بطور ایک آزاد ملک اور قوم تسلیم کرنے سے انکاری ہے۔
یوکرینی صدر کا کہنا تھا کہ یہ سمجھنا انتہائی سراسر غلط فہمی ہے کہ صدر پوتن صرف مشرقی یوکرین (ڈونباس خطے) پر قبضہ چاہتے ہیں۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ اگر پوتن کا ہدف صرف ڈونباس تھا تو روسی افواج نے دارالحکومت کیف پر قبضے کی کوشش کیوں کی تھی؟ زیلنسکی نے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ اگر پوتن یوکرین کا مکمل خاتمہ کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو 2 کروڑ سے زائد یوکرینی شہری بحیثیت پناہ گزین یورپ کی جانب ہجرت کرنے پر مجبور ہو جائیں گے، جو پورے خطے کے لیے ایک نیا انسانی اور معاشی بحران بن جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
سعودی اتحاد نے ینبع کی جانب داغا گیا بیلسٹک میزائل اور بحیرہ احمر میں 2 کروز میزائل تباہ کردیے
16 October 2026
ٹیسلا کی فلائنگ کار نے ’اڑان‘ بھر لی، 2028 میں پروڈکشن کا اعلان
16 October 2026
افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہونے دی جائے: سید ابرار حسین
16 October 2026
امریکا کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالیں گے، ایرانی صدر مسعود پزشکیان
16 October 2026
فریحہ ابراہیم کی ہاسٹل میں موت، فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پر 2 کروڑ روپے جرمانہ
16 October 2026
پاکستان کی آئی ٹی برآمدات 9 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
16 October 2026
پاکستان کی برآمدات میں سالانہ 18 فیصد اضافہ، درآمدی بل بھی 11 فیصد بڑھ گیا
16 October 2026
کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ دہشت گرد زاہد گل ہلاک
16 October 2026