LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سعودی اتحاد نے ینبع کی جانب داغا گیا بیلسٹک میزائل اور بحیرہ احمر میں 2 کروز میزائل تباہ کردیے ٹیسلا کی فلائنگ کار نے ’اڑان‘ بھر لی، 2028 میں پروڈکشن کا اعلان افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہونے دی جائے: سید ابرار حسین ایک ہزار ڈرونز سے حملے، پوتن کا مقصد یوکرین کا مکمل خاتمہ ہے: زیلنسکی امریکا کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالیں گے، ایرانی صدر مسعود پزشکیان فریحہ ابراہیم کی ہاسٹل میں موت، فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پر 2 کروڑ روپے جرمانہ پاکستان کی آئی ٹی برآمدات 9 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں پاکستان کی برآمدات میں سالانہ 18 فیصد اضافہ، درآمدی بل بھی 11 فیصد بڑھ گیا کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ دہشت گرد زاہد گل ہلاک چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو لندن میں آنریری بینچر کا اعزاز دے دیا گیا گلشن حدید میں گھر سے 5 لاشیں ملنے کا معاملہ، میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی اسحاق ڈار کی سول ایوی ایشن کے جاری منصوبوں پر کام تیز کرنے کی ہدایت کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں ماہانہ بنیادوں پر ہوشربا اضافہ آرمینیا کی ایران کی سلامتی کے خلاف کوئی اقدام نہ کرنے کی یقین دہانی پاکستان اور ورلڈ بینک کا سرمایہ کاری، روزگار کیلئے تعاون بڑھانے پر اتفاق

فریحہ ابراہیم کی ہاسٹل میں موت، فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پر 2 کروڑ روپے جرمانہ

Web Desk

16 October 2026

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (PMDC) نے فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کی طالبہ فریحہ ابراہیم کی ہاسٹل میں پراسرار موت کے معاملے پر سخت ایکشن لیتے ہوئے یونیورسٹی پر 2 کروڑ روپے کا بھاری جرمانہ عائد کر دیا ہے۔

دستاویزات کے مطابق پی ایم ڈی سی کی ڈسپلنری کمیٹی نے واقعے کا تفصیلی جائزہ لینے اور یونیورسٹی انتظامیہ سے انکوائری رپورٹ طلب کرنے کے بعد پی ایم ڈی سی کونسل کی باقاعدہ منظوری سے یہ فیصلہ جاری کیا۔ کونسل نے جرمانے کے ساتھ ساتھ یونیورسٹی انتظامیہ کو ہاسٹلز اور کیمپس میں طلبہ کی سیکیورٹی، طبی معائنے، کاؤنسلنگ، ہراسانی کی روک تھام اور مینٹورشپ پروگرامز سے متعلق مؤثر نگرانی کا نظام قائم کرنے کا پابند بھی کیا ہے۔

دوسری جانب، پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کی جانب سے فیصلے کا باضابطہ مراسلہ موصول ہونے کے بعد فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کی انتظامیہ نے جرمانے اور فیصلے کے خلاف پی ایم ڈی سی کو نظرِ ثانی کی اپیل دائر کر دی ہے۔