پاکستان نے سری لنکا کو ہرا کر ٹی 20 سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی
Web Desk
12 October 2026
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں پاکستان نے شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سری لنکا کو 82 رنز سے شکست دے دی۔ پاکستان کے دیے گئے 216 رنز کے بھاری ہدف کے تعاقب میں سری لنکن ٹیم پاکستانی بولرز کی نپی تلی بولنگ کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم 133 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ سری لنکا کی جانب سے مہیش تھیکشنا 32 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے جبکہ وکرما سنگھے نے 29 اور کامیندو مینڈس نے 23 رنز بنائے۔ پاکستان کی طرف سے محمد عمران نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 3، سلمان مرزا نے 2 جبکہ صائم ایوب اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل، سری لنکن کپتان نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، جس کا قومی بیٹرز نے بھرپور فائدہ اٹھایا اور مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 215 رنز کا پہاڑ جیسا ٹوٹل کھڑا کر دیا۔ پاکستان کی جانب سے معاذ صداقت نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 96 رنز کی بہترین اننگز کھیلی، تاہم وہ محض 4 رنز کے فرق سے اپنی سنچری مکمل نہ کر سکے۔ کپتان صاحبزادہ فرحان نے 73 رنز کی دلفریب اننگز کھیلی جبکہ فخر زمان 22 اور حسن نواز 19 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ یاد رہے کہ پاکستان نے سیریز کے پہلے ٹی 20 میچ میں بھی سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
متعلقہ عنوانات
ٹیم کے جیتنے پر انتہائی خوش ہوں، کوشش تھی زیادہ سے زیادہ رنز بناؤں: حسن نواز
23 November 2026
ٹیم نے تمام شعبوں میں اچھا پرفارم کیا: کپتان پاکستان شاہینز عبدالصمد
23 November 2026
رائزنگ سٹارز ایشیاکپ: پاکستان شاہینز نے بھارت اے کو 48 رنز سے شکست دیدی
22 November 2026
صائم ایوب کا کرکٹ سے عارضی وقفہ لینے کا فیصلہ، پی سی بی سے درخواست
22 November 2026
ویمنز ایمرجنگ نیشز ٹرافی: پاکستان کی سکاٹ لینڈ کیخلاف شاندار کامیابی
22 November 2026
دورہ پاکستان کے اختتام پر سری لنکن کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ
22 November 2026
وزارتِ خارجہ اور اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے اشتراک سے گالف ٹورنامنٹ کا انعقاد
22 November 2026
سلطان اذلان شاہ ہاکی، پاکستان کی لگاتار دوسری فتح
22 November 2026