LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سعودی اتحاد نے ینبع کی جانب داغا گیا بیلسٹک میزائل اور بحیرہ احمر میں 2 کروز میزائل تباہ کردیے ٹیسلا کی فلائنگ کار نے ’اڑان‘ بھر لی، 2028 میں پروڈکشن کا اعلان افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہونے دی جائے: سید ابرار حسین ایک ہزار ڈرونز سے حملے، پوتن کا مقصد یوکرین کا مکمل خاتمہ ہے: زیلنسکی امریکا کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالیں گے، ایرانی صدر مسعود پزشکیان فریحہ ابراہیم کی ہاسٹل میں موت، فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پر 2 کروڑ روپے جرمانہ پاکستان کی آئی ٹی برآمدات 9 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں پاکستان کی برآمدات میں سالانہ 18 فیصد اضافہ، درآمدی بل بھی 11 فیصد بڑھ گیا کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ دہشت گرد زاہد گل ہلاک چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو لندن میں آنریری بینچر کا اعزاز دے دیا گیا گلشن حدید میں گھر سے 5 لاشیں ملنے کا معاملہ، میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی اسحاق ڈار کی سول ایوی ایشن کے جاری منصوبوں پر کام تیز کرنے کی ہدایت کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں ماہانہ بنیادوں پر ہوشربا اضافہ آرمینیا کی ایران کی سلامتی کے خلاف کوئی اقدام نہ کرنے کی یقین دہانی پاکستان اور ورلڈ بینک کا سرمایہ کاری، روزگار کیلئے تعاون بڑھانے پر اتفاق

کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ دہشت گرد زاہد گل ہلاک

Web Desk

16 October 2026

محکمہ انسدادِ دہشت گردی (CTD) لکی مروت اور سکیورٹی فورسز نے ایف آر لکی مروت کے علاقے میں ایک کامیاب مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران کوہاٹ پولیس لائنز پر ہونے والے خودکش حملے کے مرکزی ماسٹر مائنڈ اور خطرناک دہشت گرد زاہد گل کو ہلاک کر دیا ہے۔

سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا کے ترجمان کے مطابق ہلاک ہونے والا دہشت گرد فتنہ الخوارج (گل بہادر گروپ) کا اہم کمانڈر تھا جو سیکیورٹی فورسز کو انتہائی مطلوب تھا۔ ترجمان نے انکشاف کیا کہ زاہد گل نے کوہاٹ پولیس لائنز پر حملے کے دوران خودکش بارود سے بھری گاڑی کی خود موقع پر رہنمائی کی تھی، جبکہ وہ دو ماہ قبل نئی کوہاٹ پولیس لائنز پر حملے کے لیے بھی ایک اور خودکش حملہ آور کو وہاں لایا تھا جسے سیکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا تھا۔

تحقیقات کے مطابق زاہد گل بلی تنگ میں ہونے والی بینک ڈکیتی میں بھی ملوث تھا جہاں سے 60 لاکھ روپے لوٹ کر بنوں کے علاقوں بکاخیل اور جانی خیل میں موجود دہشت گردوں میں تقسیم کیے گئے تھے۔ سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ اس خوارجی دہشت گرد کے اگلے خطرناک اہداف میں کوہاٹ میں واقع پی اے ایف (PAF) کا سیٹ اپ اور پولیس ٹریننگ اسکول شامل تھے، تاہم بروقت کارروائی سے ایک بڑا سانحہ ٹل گیا ہے۔ اس نیٹ ورک کے دیگر کارندے پہلے ہی سیکیورٹی اداروں کی تحویل میں ہیں۔