کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں ماہانہ بنیادوں پر ہوشربا اضافہ
Web Desk
16 October 2026
اسٹیٹ بینک آف پاکستان (SBP) کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ستمبر 2026 کے دوران ملک کے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں ماہانہ بنیادوں پر 388 فیصد کا ہوشربا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد خسارہ بڑھ کر 35 کروڑ 60 لاکھ ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔ اگست 2026 میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 7 کروڑ 30 لاکھ ڈالر رہا تھا، جبکہ گزشتہ سال ستمبر (2025) میں پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ 13 کروڑ 30 لاکھ ڈالر سرپلس میں تھا۔ مرکزی بینک کی رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال 2026-27 کی پہلی سہ ماہی (جولائی تا ستمبر) کا مجموعی کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 87 کروڑ 40 لاکھ ڈالر تک جا پہنچا ہے، جو کہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 75 کروڑ 50 لاکھ ڈالر خسارے کے مقابلے میں نمایاں طور پر زیادہ ہے۔
متعلقہ عنوانات
آرمینیا کی ایران کی سلامتی کے خلاف کوئی اقدام نہ کرنے کی یقین دہانی
16 October 2026
پاکستان اور ورلڈ بینک کا سرمایہ کاری، روزگار کیلئے تعاون بڑھانے پر اتفاق
16 October 2026
سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، ہنڈرڈ انڈیکس مثبت زون میں بند ہوا
16 October 2026
اشرافیہ نے پورے معاشرے کو یرغمال بنا رکھا ہے: حافظ نعیم الرحمان
16 October 2026
امریکی بحری ناکہ بندی کے باوجود ایران جیٹ فیول میانمار پہنچانے میں کامیاب
16 October 2026
افغانستان میں لڑکیوں کی ثانوی تعلیم پر پابندی کے پانچ سال مکمل
16 October 2026
ملک میں بڑی صنعتوں کی سالانہ ترقی 0.7 فیصد بڑھ گئی: ادارہ شماریات
16 October 2026
عالمی و مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ
16 October 2026